Sunday, January 24, 2016

گاڑیوں پہ ماشاء اللہ وغیرہ لکھنا

گاڑیوں پہ ماشاء اللہ وغیرہ لکھنا
==================

مقبول احمد سلفی

آج کل دیکھا جاتا ہے کہ مسلمان لوگ اپنی گاڑیوں پہ اللہ کا نام لکھتے ہیں ۔ موٹرسائیکل ، گاڑی اور بسوں پہ اللہ کے ذکر کے مختلف جملے ہوتے ہیں ۔
(1) اللہ حافظ
(2)سبحان اللہ
(3) ماشاء اللہ
(4) ماشاء اللہ تبارک اللہ
(5) ھذا من فضل ربی
(6) اللہ ، محمد
(7) لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(8) بسم اللہ الرحمن الرحیم
(9) باسمہ تعالی
(10) 786
بعض لوگ ان اشیاء کو تختی کی شکل میں اپنی گاڑیوں پہ لٹکاتے ہیں ۔

اس مسئلے پہ دو طرح سے بات ہوگی ۔
اولا: مذکورہ بالا دس جملے کا عام استعمال کیساہے ؟
جواب : دس جملوں میں سے دو پہ اعتراض ہے ۔
بسم اللہ کی جگہ "باسمہ تعالی" لکھنا جائز نہیں ہے کیونکہ قرآن و حدیث میں بسم اللہ الرحمن الرحیم آیا ہے جس کی صریح مخالفت ہوتی ہے ۔ اس میں خرابی کا ایک بڑا پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں اللہ کا ذکر نہیں ہے جس سے باسمہ کی ضمیر کا مرجع کچھ بھی مراد لیا جاسکتا ہے خصوصا اہل بدعت اس کا مرجع اولیاء بھی لے سکتے ہیں۔
786 کا استعمال بھی بسم اللہ کی جگہ جائز نہیں کیونکہ یہ قرآن و حدیث کی مخالفت کے ساتھ ساتھ یہ ہندؤں کے بھگوان ہری کرشنا کا نمبر ہے۔ نبی ﷺ نے اور آپ کے متبعین نے بسم اللہ کا استعمال کیا اس لئے بسم اللہ ہی کہنا چاہئے۔
اللہ ، محمد بھی اکٹھے نہ لکھے جائیں ، بلکہ دونوں کو فاصلے کے ساتھ لکھے جائیں تاکہ پتہ چلے اللہ ایک الگ ذات ہے اور محمد ایک الگ ذات ہے ۔

ثانیا: گاڑی پہ ان کا ستعمال کیسا ہے ؟
جواب : بعض لوگ حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے چپل یا کالا دھاگہ گاڑی میں لٹکادیتے ہیں ، کچھ لوگ اسی عیقدے سے اپنی گاڑیوں پہ اللہ کا نام لکھتے ہیں ۔
اگر عقیدہ ایسا ہی ہے تو یہ تعویذ کی شکل ہوگی اور تب یہ شرک کے قبیل سے ہوگا ، اس لئے فورا اپنے عقیدے کی اصلاح کرنی چاہئے ۔
اگر یونہی شوقیہ  یا زینت کے طور پر گاڑی پہ اللہ کا نام لکھا ہے تو بھی جائز نہیں ہے کیونکہ قرآن کی آیات یا اللہ کے اسماء دیوار پہ یا گاڑی پہ لکھنا اور لٹکانا ممنوع ہے۔ لوگ سامان وغیرہ پہ بھی برکت کے لئے ایسا کرتے ہیں جبکہ اس میں قرآن کی اور لفظ جلالہ کی توہین ہوتی ہے ۔
باسمہ تعالی اور 786 کے متعلق بتاچکا ہوں کہ مطلق اس کا استعمال جائز نہیں ہے ۔

مشورہ : جو لوگ تختی لٹکاتے ہیں یا گاڑیوں پہ اللہ کا نام لکھتے ہیں انہیں وہی مشورہ دیتا ہوں جو نبی ﷺ کی سنت سے ثابت ہے۔
آپ جب گاڑی پہ بیٹھیں تو بسم اللہ پڑھیں اور سواری پہ بیٹھنے کی دعا پڑھیں :
سبحان الذي سخر لنا هذا وما كنا له مقرنين وإنا إلى ربنا لمنقلبون ، الحمد للہ ، الحمدللہ ، الحمدللہ ،اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر، سبحانك إني ظلمت نفسي فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت(صحیح سنن ابوداؤد: 2602)
اگر سفر پہ جارہے ہیں تو سفر کی بھی دعا پڑھ لیں، نہیں تو اتنا کافی ہے ۔ اس کے علاوہ جس قدر چاہیں گاڑی میں بیٹھے ، سبحان اللہ ، الحمد للہ ، اللہ اکبر، لاالہ الااللہ کا ذکر کرتے رہیں اس قدر ثواب ملے گا اور اللہ کی نصرت حاصل ہوگی ۔


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔