Sunday, November 8, 2015

محمدی قاعدہ : ایک نظر





محمدی قاعدہ : ایک نظر

تقریظ : مقبول احمد سلفی / داعی دفترتعاونی برائے دعوت وارشادطائف، سعودی عرب

قرآن کریم ، آخری آسمانی کتاب ہے ، یہ گنجینہ علوم و فنون ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں اسے مسلمان پڑھتے ہیں وہیں غیروں نے بھی اسے پڑھ کر خوب خوب فائدہ اٹھا یا۔ 
قرآن کے متعدد اعجاز ہیں ، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جیسے اللہ تعالی نے اس کتاب کو آسان بنایا ہے ویسے ہی اس کا پڑھنا اور حفظ کرنا بھی آسان بنادیاہے ۔ 
زمانہ قدیم سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ طفل مکتب محض ایک قاعدہ کی تعلیم حاصل کرتا ہے اور براہ راست قرآن کریم اپنے ہاتھوں میں لے لیتا ہے ، گویا قرآن پڑھنا قرآنی قاعدے پر منحصر ہے ۔ قاعدہ جس قدر آسان اور ممتاز ہوگااتنی ہی جلدی بچہ کے ہاتھ میں قرآن ہوگا۔ 
اس وقت قاعدوں کی بہتات ہے مگر "محمدی قاعدہ" میں جو خوبیاں ہیں وہ سب سے الگ اور سب سے نرالی ہیں ۔ اس کی چند انوکھی خوبیاں مندرجہ ذیل ہیں ۔
٭یہ قاعدہ مصنف کے کئی سالہ تدریسی تجربات کا نچوڑ ہے ۔ 
٭اس قاعدے کے تیس اسباق اس قدر سہل ہیں کہ بچوں کو یاد کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی ۔ 
٭متعدد کتابوں سےاستفادہ کرکےمصنف نے قرات و تجوید کے قواعد اختصار کے ساتھ، سلیس انداز میں پیش کیا ہے ۔
٭اس کتاب کے پڑھانے کا بھی ایک تھیوری ہے جسے سمجھ لینے کے بعد نہایت قلیل مدت میں بچہ یہ قاعدہ ختم کرسکتا ہے ۔ 
٭یہ قاعدہ ختم ہوتے ہی بچہ عربی و اردو زبان کے ساتھ قرات و تجوید کا بھی جانکار ہوگا بشرطیکہ مدرس نے مصنف کے بتائے ہوئے اصول ونظریات کو برتا ہو۔ 
٭مشق و امتحانی سوالات کا اہتمام بھی اس قاعدے کو دیگر قواعد سے ممتاز کرتا ہے ۔ 
٭اتنی جلدی اس قاعدےکے بیس سے زائد ایڈیشن شائع ہوجانا عوام میں تلقی بالقبول کی واضح دلیل ہے ۔
٭ترقیاتی دور میں اس منفرد قاعدے کی سی ڈی بھی تیار کرلی گئی ہے ، بچوں کو کتابی قاعدے کے ساتھ اگر سی ڈی سے بھی مشق کرائی جائے تو سونے پہ سہاگہ ہوجائے گا۔ 
٭محمدی قاعدے کا "المصباح " سافٹ ویئر بھی بیحد مفید ہے ۔ 
اس قاعدے کی تصنیف وتالیف میں مدرسہ محمدیہ کے ناظم قاری ابومعاذ اشفاق احمد محمدی نے بڑی عرق ریزی سے کام لیا ہے جس کے لئے میں دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارک باد دیتا ہوں ۔ یہ کام جماعت کے لئے ایک سرمایہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ 
اہل مدارس ، مدرسین اور قراء حضرات سے اپیل کرتاہوں کہ اپنے اپنے مدرسوں اور مکتبوں میں اس قاعدہ کو نصاب میں داخل کریں جو اس وقت میری نظر میں سب سے عمدہ قاعدہ ہے ۔ 
آخر میں اللہ تعالی سے دعا کرتاہوں کہ اس کتاب کو امت کے لئے نفع بخش بنائے ، مصنف قاعدہ محمدی برادرم ابومعاذمحمدی کے لئے صدقہ جاریہ بنائے اور اس قاعدے کی ترتیب وتزئین،کتابت وطباعت اور نشرواشاعت میں معاون سب کو اجرجزیل سے نوازے ۔ اور مصنف کو مزید اس طرح سے جمعیت وجماعت کے کاز میں اضافہ کی توفیق بخشے ۔ آمین
وصلی اللہ علی نبینا محمد وآلہ وسلم

1 comments:

Anonymous نے لکھا ہے کہ

اس کی PDF file کی لنک رکھ دیتے فائدہ اٹھانے میں آسانی ہوتی

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔