Tuesday, November 10, 2015

مخنث سے متعلق سوال کا جواب

مخنث سے متعلق سوال کا جواب
=============

(1) سوال: مخنث کو قبرستان میں دفن کیا جائے گا؟
جواب : اگر مخنث مسلمان ہے تو اسے قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔

(2) سوال: مخنث کو غسل کون دے ؟
جواب : مخنث تین قسم کا ہوتا ہے ۔
پہلی قسم : جس میں لڑکی کے آثار ہوں اس پہ لڑکی کا حکم لگے گا اور عورت اسے غسل دے گی ۔
دوسری قسم : جس میں لڑکے کے آثار ہوں اسے مرد غسل دے گا۔
تیسری قسم : مخنث مشکل کی ہے ، اس کے متعلق یہ حکم ہے کہ اگر اس کے محارم ہوں تو اسے غسل دیدے ورنہ کپڑا سمیت کوئی دوسرا غسل دے سکتا ہے ، بعض نے یہ کہا ہے کہ تیمم کرادے۔

(3) سوال : دفن کا طریقہ کیا ہے ؟
جواب : دفن کا طریقہ بھی مسلمان مرد و عورت کی طرح ہے ۔

نوٹ : جو فطری طور پر مخنث ہوں ان پر کوئی گناہ نہیں ، مگر جو ہجڑا بن جاتے ہیں وہ ملعون ہیں انہیں توبہ کرنا چاہئے ۔

واللہ اعلم بالصواب
کبتہ

مقبول احمد سلفی

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔