غرقد ایک یہودی درخت
==========
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تقوم
الساعة حتى يقاتل المسلمون اليهود فيقتلهم المسلمون حتى يختبئ اليهودي من وراء
الحجر والشجر فيقول الحجر والشجر يا مسلم يا عبد الله هذا يهودي خلفي فتعال فاقتله
إلا الغرقد فإنه من شجر اليهود ( رواہ مسلم)
ترجمہ :حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ "اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک کہ مسلمانن
یہودیوں سے قتال نہ کرلیں پس مسلمان ان کو قتل کریں گے حتی کہ یہودی پتھر یا درخت
کے پیچھے پناہ لے گا تو وہ درخت یا پتھر کہے گا : "اے مسلمان! اے اللہ کے
بندے! یہ یہودی میرے پیچھے ہے تو آکر اس کو قتل کر۔ مگر غرقد نامی درخت (ایسا نہیں
کرے گا) وہ یہودیوں کا درخت ہے۔"
[صحیح مسلم، کتاب الفتن واشراط الساعۃ ، باب لا تقوم الساعۃ حتی
یمر الرجل بقبرالرجل فیتمنی۔۔۔(۲۹۲۲)]
تشریح:
" غرقد " ایک درخت کا نام ہے جو خاردار جھاڑی کی صورت
میں ہوتا ہے ،یہ بیت المقدس کی طرف بہت ہوتا ہے اور یہ قیامت سے پہلے شکست خوردہ
یہودیوں کو چھپا ئے گا ۔
یہودیوں کا اب اس بات کا مکمل یقین ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی مبارک
زبان سے نکلنے والی بات غلط نہیں ہوسکتی ، ایک دن ایسا ضرورآئے گا کہ مسلمان ہمیں
قتل کریں گے او ر اس درخت غرقد کے علاوہ اور کوئی چیز ہمیں پناہ نہیں دے گی لہٰذا
اس کو زیادہ سے زیادہ پید ا کرکے اپنا دفاع مستحکم کرلیا جائے۔
رہی یہ بات کہ دوسرے درختوں کے برخلاف غرقد کا رویہ ایسا کیوں ہوگا
تو ہو سکتا ہے کہ غرقد کو یہودیوں کے ساتھ کوئی خاص نسبت وتعلق ہوگا جس کی اصل
حقیقت اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔