Monday, October 26, 2015

زلزلہ کے وقت کی دعا

زلزلہ کے وقت کی دعا
=============

مقبول احمد سلفی

زلزلہ اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ، اس کے ذریعہ اپنے بندوں کو خبردار کرتا ہے تاکہ وہ اللہ کے احکام کی طرف لوٹ جائے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرلے ۔ اگر پھر بھی وہی روش رہی تو اللہ اس سے دوگنا عذاب مسلط کردیتا ہے ۔
آج کل آئے دن زلزلے دیکھنے کو ملتے ہیں اور ایک ساتھ کئی کئی مقامات پہ بھی اور لمحوں میں لاکھوں کی تعداد صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے ۔ ایسے حالات میں ہمیں کثرت سے توبہ و استغفار ، صدقہ، دعا اور ذکرالہی کرنا چاہئے ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے :
 "فإذا رأيتم ذلك فافزعوا إلى ذكر الله ودعائه واستغفاره" (متفق عليه)
ترجمه: اگر تم اس طرح کی کوئ چيز دیکھو تو اللہ تعالی کے ذکر اوراس سے دعا واستغفار میں جلدی کیا کرو ۔

نبی ﷺ سے زلزلہ کے وقت کوئی خاص کرنا ثابت نہیں ہے ، ہم کوئی بھی دعا کرکے اللہ تعالی سے عافیت کا سوال کرسکتے ہیں ۔
بعض لوگ ایسے موقع سے عوام کو کچھ خاص دعائیں سکھاتے ہیں اور اسی کا ذکر کرنے کی تلقین کرتے ہیں ۔
(1) ان میں سے ایک دعا یہ ہے ۔
"أستغفرُ اللهَ الذي لا إلهُ إلَّا هو الحيُّ القيومُ و أتوبُ إليهِ" تین بار
یہ دعا نبی ﷺ سے ثابت ہے جیساکہ حدیث ہے ۔
مَنْ قال : أستغفرُ اللهَ الذي لا إلهُ إلَّا هو الحيُّ القيومُ و أتوبُ إليهِ ، ثلاثًا ، غُفِرَتْ لهُ ذنوبُهُ ، و إن كان فارًا مِنَ الزحفِ(السلسلۃ الصحیحہ :2727)

(2) اسی طرح قرآن کی یہ آیت :
فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا ۖ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ(یوسف: 64)

ان کے علاوہ کئی ایک اذکار بیان کئے جاتے ہیں ، کچھ تو مسنون ہوتے ہیں اور کچھ من گھرنت ، حاصل کلام یہ ہے کہ زلزلہ کے وقت کوئی بھی دعا پڑھی جاسکتی ہے ، کسی دعا کو خاص کرنا صحیح نہیں ہے خصوصا جو دعا نبی ﷺ سے ثابت نہ ہو اسے آپ ﷺ کی طرف منسوب کرنا باعث گناہ ہے ۔
لہذا قرآن و حدیث سے ثابت شدہ دعائیں پڑھیں یا اپنی زبان میں اللہ تعالی سے دعا و استغفار کریں اور اگر کوئی دعائیہ کلام ہو جو نبی ﷺ سے ثابت نہ ہو اسے بھی پڑھنے میں کوئی حرج نہیں مگر اس کا انتساب نبی ﷺ کی طرف کرنا جائز نہیں ہے ۔

واللہ اعلم 




0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔