Thursday, October 1, 2015

روٹی، درختوں، بادلوں پر اللہ کا نام ڈھونڈنا

[ روٹی، درختوں، بادلوں پر اللہ کا نام ڈھونڈنا ]
===============================
روٹی پہ اللہ کا نام ابھر آیا، بکری کے پیٹ پر اللہ کا نام ابھر آیا، درختوں کے پتوں پہ اللہ محمد لکھا نظر آیا، چاند پر محمد لکھا نظر آیا۔ گائے کے سر پہ اللہ لکھا نظر آیا۔
اللہ کے بندو، ایسی پوسٹس شئیر کرنا بند کردو، اللہ کی واحدانیت کے لیے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے، یہ نقش جو ابھرتے ہیں، ان کو اس طرح شئیر کرنے سے غیر مسلم لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں، کہتے ہیں، کہ اگر اس بات سے حق ثابت ہوتا ہے تو ہم کئ ایسی چیزیں دیکھا سکتے ہیں، جن پر صلیب کا نشان ابھر آیا۔
کیا صلیب کا نشان دیکھ کر آپ لوگ اپنا ایمان بدل لو گے، ایمان کے لیے ان چیزوں کی ضرورت نہیں ہے۔
غیر مسلم لوگ جعلی ,فیک ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ، یوٹیوب اور گوگل پہ اپ لوڈ کرتے ہیں،
اور مسلمان کمنٹ میں سبحان اللہ، ماشاء اللہ لکھتے ہیں۔
اور وہ قہقہے لگا کر ہنستے ہیں، کہ دیکھو مسلمان کتنے جاہل ہیں؟۔
اللہ رب العزت کے قرآن سے بڑھ کر کوئ معجزہ نہیں ہوسکتا جو اس دنیا میں آیا۔ اس بات پر غور کریں کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں؟۔



0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔