Thursday, June 11, 2015

مسجد نبوی میں ایک نماز کا ثواب

مسجد نبوی میں ایک نماز کا ثواب

مقبول احمد سلفی
عام لوگوں کو یہی معلوم ہے کہ مسجد نبوی میں ایک نماز کا ثواب پچاس ہزار کے برابر ہے ۔ چنانچہ اس طرح کی ایک روایت آتی ہے ۔
صلاةُ الرَّجلِ في بيتِهِ بصلاةٍ وصلاتُهُ في مَسجدِ القبائلِ بخمسٍ وعشرينَ صلاةً ، وصلاتُهُ في المسجدِ الَّذي يُجَمَّعُ فيهِ بخَمسِ مائةِ صلاةٍ ، وصلاتُهُ في المسجدِ الأقصى بخمسينَ ألفِ صلاةٍ ، وصلاتُهُ في مسجدي بخمسينَ ألفِ صلاةٍ وصلاتُهُ في المسجدِ الحرامِ بمائةِ ألفِ صلاةٍ(ضعيف ابن ماجة للالباني : 265)
ترجمہ : آدمی کی نماز اس کے گھر میں ایک درجہ ہے، اور اس کی نماز بستی کی مسجد میں پچیس گنا ہے، اور اس کی نماز جامع مسجد میں پانچ سو درجہ ہے، اور اس کی نماز مسجد اقصی میں پچاس ہزار کے برابر ہے ، اور اس کی نماز میری مسجد میں پچاس ہزار کے برابر ہے اور اس کی نماز مسجد حرام میں ایک لاکھ کے برابر ہے ۔

اس روایت کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے ، اس لئے اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ مسجد نبوی ﷺ میں ایک نماز کا ثواب پچاس ہزار ہے ، اس سے متعلق جو روایت بھی آتی ہے وہ ضعیف ہے ۔
صحیح احادیث کی روشنی میں مسجد نبوی میں ایک نماز کا ثواب ایک ہزار کے برابر ہے ۔
ایک صحیح روایت ملاحظہ ہو۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
صَلَاةٌ فِی مَسْجِدِی هٰذَا خَيْرٌ مِنْ اَلْفِ صَلَاةٍ فِيْمَا سِوَاهُ، إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ.
(بخاری، الصحيح، کتاب التطوع، باب فضل الصلاة فی مسجد مکة والمدينة، 1 : 398، رقم : 21133
مسلم، الصحيح، کتاب الحج، باب فضل الصلاة بمسجد مکة والمدينة، 2 : 1012، رقم : 1394)

’’میری اس مسجد میں ایک نماز دوسری مساجد کی ہزار نمازسے بہتر ہے سوائے مسجد حرام کے۔‘‘

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔