Wednesday, April 8, 2015

جنبی شخص کا چھوئے بغیر قرآن کریم کی تلاوت کرنا

جنبی شخص کا چھوئے بغیر قرآن کریم کی تلاوت کرنا

فتوی نمبر: 3204
سوال : کیا حالتِ جنابت میں انسان دیکھے بغیر قرآن کریم کی تلاوت کرسکتا ہے؟ یا اس حالت میں تیمم کے بعد تلاوت کرسکتا ہے؟


جواب : اکثر علماء کی یہ رائے ہے کہ: مسلمان کے لئے حالتِ جنابت میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا ناجائز ہے، چاہے وہ دیکھے اور چھوئے بغیر ہی کیوں نہ تلاوت کررہا ہو اس لئے کہ امام احمد اور اصحاب سنن نے حضرت علی رضی الله عنہ سے روایت کیا ہے، فرماتے ہیں کہ:  سوائے جنابت کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کوئی چیز قرآن پڑھنے سے مانع نہیں تھی۔ علامہ حافظ ابن حجر نے کہا کہ: اس حدیث کی سند حسن ہے، اور اگر کوئی پانی نہ پاتا ہو، یا بیماری کی وجہ سے پانی کے استعمال سے عاجز ہو، تو وہ تیمم کرلے۔

وبالله التوفيق۔ وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلَّم۔

علمی تحقیقات اور فتاوی جات کی دائمی کمیٹی


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔