Friday, January 23, 2015

جمعہ کے دن فجر کی نماز نہ پڑھنا

جمعہ کے دن فجر کی نماز نہ پڑھنا

لوگوں میں یہ خبر عام ہے کہ اگر کسی نے جمعہ کے دن فجر کی نماز نہیں پڑھی تو اس کی جمعہ کی نماز ادا نہیں ہوئی ۔ یہ بات دراصل مقلدوں کے درمیان مشہور ہے ۔ ان کا ماننا ہے کہ صاحب ترتیب (جس کے ذمہ پانچ سے زیادہ قضا نمازیں نہ ہوں) فجر کی نماز قضا ہوگئی ہو تو جب تک فجر کی نماز نہ پڑھ لے جمعہ کی نماز نہیں پڑھ سکتا، اگر فجر کی نماز نہیں پڑھی اور جمعہ پڑھ لیا، بعد میں فجر کی نماز قضا کی تو جمعہ باطل ہوجائے گا۔
 نمازی کو صاحب ترتیب اور غیرصاحب ترتیب میں تقسیم کرنا اور ایک کے لئے جمعہ کو باطل قرار دینا اور دوسرے کے لئے جمعہ صحیح قرار دینایہ کھلی جہالت ہے اور دین سے ناواقفیت کی دلیل ہے ۔ نماز ہرایک کے لئے یکساں حکم رہتی ہے سوائے معذورومجبور کے۔
ہمیں ساری نمازوں کا اہتمام کرنا چاہئے کیونکہ نماز کسی بھی حال میں معاف نہیں ، اگر جمعہ کے دن کسی وجہ سے فجر کی نماز چھوٹ جائے تو جب بھی یاد آئے نماز پڑھ لے، سورج نکلنےیا زوال کا وقت ہونے کی پرواہ نہ کرے کیونکہ حدیث سے یہی پتہ چلتا ہے۔
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا، لَا كَفَّارَةَ لَهَا إِلَّا ذَلِكَ» (سنن أبي داؤد)
ترجمہ:سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: کہ جو شخص کوئی نماز (پڑھنا) بھول جائے تو جب یاد آئے اس کو پڑھ لے اور اس پر سوائے ادائیگی کے کوئی کفارہ نہیں ہے۔
ایک دوسری حدیث میں جمعہ کے دن فجر کی نماز کی بڑی اہمیت ملتی ہے ۔
قال الرسول صلى الله عليه وسلم : أفضل الصلوات عند الله صلاة الصبح يوم الجمعة في جماعة (بیہقی،طبرانی ، بزاز)
ترجمہ : رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ کے نزدیک سب سے افضل نماز‘ جمعہ کے دن فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنا ہے۔
 علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے دیکھئے:سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها (4/ 91) رقم1566


------------------------------------------

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔