Tuesday, December 9, 2014

شادی سے پہلے منگیتر کو دیکھنا

شادی سے پہلے منگیتر کو دیکھنا

شادی سے پہلے لڑکی (منگیتر)  کو دیکھنادیکھنا مسنو ن ہے چنانچہ
مغیرہ بن شعبہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ میں ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھیجنے والا ہوں، آپ نے فرمایا: جاؤ اسے جاکر دیکھ لو،کیونکہ ایسا کرنا تم دونوں کے مابین زيادہ استقرار (محبت اور رشتے کی مضبوطی) کا باعث بنے گا ۔
چناچہ میں ایک انصاری عورت کے گھر گیا اور اس کے والدین سے اس کا رشتہ طلب کیا اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد بھی سنایا۔ یوں محسوس ہوا کہ اس کے والدین نےاس چیز کو ناپسند کیا (کہ یہ مرد ان کی لڑکی کو دیکھے)۔ لڑکی پردے میں تھی، اس نے یہ بات چیت خود سن لی، چناچہ اس نے کہا: اگر تجھے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھنے کا حکم دیا ہے تو دیکھ لے ورنہ تجھے قسم دیتی ہے اللہ کی (کہ جھوٹا بہانہ بناکر مجھے نہ دیکھنا) اس نے گویا اس بات کو بہت بڑا سمجھا (سنتے ہی اعتبار نہ آیا کہ نبی نے ایسا فرمایا ہوگا) مغیرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (میں سچ کہہ رہا تھا، اس لیے) میں نے اسے دیکھ لیا۔پھر اس سے شادی کرلی اوراس عورت کی موافقت کا بھی ذکر کیا ہے (یعنی بعدنکاح ہم میں ہم آہنگی رہی)

 ۔ صحیح ابن ماجہ 1524۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔