Thursday, August 7, 2014

میرے صحابہ ستاروں کی مانند؟

میرے صحابہ ستاروں کی مانند؟
.................................
’’أَصْحَابِی کَالنُّجُوْمِ، بِأیِّھِم اقْتَدَیْتُمْ اھْتَدَیْتُم‘‘
"
میرے اصحاب ستاروں کی مانند ہیں، ان میں سے جن کی بھی اقتدا کرو گے ہدایت یاب رہو گے‘‘۔
یہ روایت اپنی سند اورمتن دونوں اعتبار سے جھوٹی ہے، اس کی روایت امام ابوعمر یوسف بن عبداللہ نمری قرطبی معروف بابن عبدالبر رحمہ اللہ نے اپنی مشہور کتاب:’’جامع بیان العلم وفضلہ‘‘ میں متعددسندوں سے کی ہے، اوراس کوناقابل اعتبار قراردیا ہے۔ (ص:۱۵۶،۱۶۶، ۱۷۸، ۱۸۱ج ۲)
اسی طرح امام ابو محمد علی بن احمدبن حزم رحمہ اللہ نے’’الاحکام فی أصول الأحکام‘‘میں اس روایت کو رسول اللہﷺ سے منسوب جھوٹی روایت قراردیا ہے۔ (ص:۶۸۱ج ۲)
کیونکہ اس کی سند میں ضعیف ،بے حد ضعیف، منکر، متروک اورکذاب راوی جمع ہوگئے ہیں۔
اوراس روایت کامتن اورمضمون اپنی سند سے زیادہ فاسد اورکتاب وسنت کی تعلیمات کے صریح خلاف ہے، کیونکہ مسلمانوں کے مقتدیٰ اورپیشوا صرف رسول اللہﷺ ہیں، آپ اپنی زندگی میں مسلمانوں کے مقتدیٰ تھے اورآپ کی وفات کے بعد اللہ کی کتاب اورآپ کی سیرت پاک اورآپ کی سنت مطہرہ مسلمانوں کے لئے مأخذ رشد و ہدایت ہے ،آپ کے علاوہ کوئی بھی امام، عالم، بزرگ اورصالح انسان نہ مسلمانوں کا مقتدیٰ تھا اورنہ ہوگا۔
(تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو الکامل ص:۳۷۶، ۳۷۷ج۲، المؤتلف والمختلف ص:۱۷۷۸،ج ۴، الاکمال ص ۲۷،ج ۷، التأریخ الکبیر ص۲۷۸،ج ۲، التقریب ص ۲۰۱، لسان المیزان ص ۱۵۶ج ۲، میزان الاعتدال ص ۴۲۷،ج ۱)


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔