Thursday, August 7, 2014

قرآن و حدیث پر عمل کرنا ہی باعث نجات ہے ۔

عمل بالکتاب والسنہ
----------------------
قرآن وحدیث پر مضبوطی سے کار بند ہونا ہی گمراہی سے نجات کی صورت ہے اسی لئے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری وصیت بھی یہی ہے :
"
ترکت فیکم امرین لن تضلوا ما تمسکتم بھما کتاب اللہ وسنةرسولہ" (موءطا امام مالک ص۳۶۳ مشکوة ص ۱۳) 
ترجمہ : یعنی میں تم لوگوں میں دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں جب تک ان دونوںکو مضبوطی سے پکڑے رہو گے ہرگز گمراہ نہ ہو گے ایک اللہ کی کتاب (قرآن ) دوسری رسول اللہ ﷺ کی سنت (حدیث ) ہے ۔
صحابہ کرام ؓ تابعین عظامؒ تبع تابعینؒ امامان دینؒ مجتہدین ؒ مجددینؒ محدثین ؒاور اصحاب ؒخیر القرون کا عمل انہیں دونوں پر تھا اور انہیں دونوں کی ترویج واشاعت بھی کیا کرتے تھے ۔
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ 
------------------------
٭ حضرت امام ابو حنیفہؒ نے فرمایا : اذا صح الحدیث فھو مذہبی (شامی ج۱ص٤٦) "یعنی صحیح حدیث ہی میرا مذہب ہے" ۔
٭ آپ کا ہی فرمان ہے: " نہ میری تقلید کرو نہ مالک ؒکی نہ ان کے علاوہ کی تم وہیں سے احکام حاصل کرو جہاں سے ان لوگوں نے حاصل کیا یعنی قرآن وحدیث سے" ( تحفة الاخیار ص۴)
٭آپ ہی کا قول ہے : "قرآن کے مقابلہ میں حدیث رسول اللہ ﷺکے مقابلہ میں بلکہ اقوال صحابہ کے مقابلہ میں میری بات کو چھوڑدو " ( القول المفید ایقاظ الہمم)
امام مالک رحمہ اللہ 
---------------------
٭ حضرت امام مالکؒ نے فرمایا : "میں انسان ہوں اجتہاد میں کبھی غلطی بھی کرجاتا ہوں اور کبھی درستگی کو پہنچتا ہوں اس لئے تم میری رائے میں غور وفکر کرو جو قرآن وحدیث کے موافق ہو اسے قبول کرو اور جو غیر موافق ہو اسے چھوڑ دو " (ایقاظ الہمم صراط مستقیم ص٤٥)
امام شافعی رحمہ اللہ 
-------------------------
٭حضرت امام شافعیؒ نے فرمایا : " اذا صح الحدیث فھو مذھبی" ( حجة اللہ البالغہ ج۲ص۷۵۱)
"
یعنی صحیح حدیث ہی میرا مذہب ہے" ۔
٭ آپ کا ہی فرمان ہے: "جب میری بات حدیث کے خلاف پا تو حدیث پر عمل کرو اور میری بات کو دیوار پر ماردو " ۔ ( الیواقیت ج۲ ص٩٦)
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
-------------------------------
٭حضرت امام احمد بن حنبلؒ نے فرمایا: "میری تقلید نہ کرو۔ مالک ؒ ، اوزاعی ؒ ، نخعی ؒ کی بھی تقلید نہ کرو بلکہ قرآن اور حدیث سے ہی احکام ومسائل حاصل کرو جہاں سے ان بزرگوں نے حاصل کیا" (حجة اللہ البالغہ ج۲ ص١٥٧)
شیخ عبدالقادرجیلانی رحمہ اللہ 
-----------------------------------
٭ شیخ عبد القادر جیلانیؒ نے فرمایا: "قرآن وحدیث کو ہی اپنا امام بنااور ان دونوں میں غور وخوض کرو انہی دونوں پرعمل کرو کسی کی بات (قیل وقال)اور خواہش سے دھوکھ مت کھا" ( فتوح الغیب مقالہ ٣٦)
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں کتاب و سنت ہی پر عمل کرنے کی توفیق دے اور اماموں، بزرگوں اور ولیوں کی پیری کرنے والوں کو عقل سلیم عطا فرما ۔ آمیں

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔