Tuesday, June 3, 2014

اتباع اور تقلید میں فرق

اتباع اور تقلید میں فرق

بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اتباع اور تقلید دونوں ایک ہی ہیں ۔ کیا یہ صحیح ہے ؟
نہیں ، اتباع اور تقلید دونوں دو چیزیں ہیں اور دونوں میں بڑا فرق ہے ۔ اس فرق کوہم قرآن کریم کی روشنی میں واضح کرتے ہیں ۔
(1) اطاعت رسولﷺ کا حکم الہی
’’واطيعوا الله واطيعوا الرسول واحذروا فان توليتم فاعلموا انما علي رسولنا البلغ المبين‘‘( المائدہ:92)
ترجمہ : اور تم اللہ کی اطاعت کرتے رہو اور رسول ﷺ کی اطاعت کرتے رہو اور احتیاط رکھو، اگر تم (ان کی اطاعت سے) روگردانی کروگے تو جان لو کہ ہمارے رسول ﷺ کی ذمہ داری تو بس صاف صاف پہنچادینا ہے۔
(2) اللہ تعالی کی محبت اور مغفرت کی ضمانت
’’قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله ويغفرلكم ذنوبكم والله غفوررحيم‘‘(آل عمران:31)
ترجمہ : اے نبیﷺ آپ کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو اللہ تم سے محبت کرنے لگے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف کردے گا،بےشک اللہ تعالی معاف کرنے والا اور بڑا رحم کرنے والا ہے۔
(3) اطاعت رسولﷺ اللہ تعالی کی اطاعت ہے
’’من يطع الرسول فقد اطاع الله‘‘(النساء:80)
ترجمہ : جس نے رسول ﷺ کی اطاعت کی پس اس نے اللہ کی اطاعت کی۔
(4) قبولیت عمل کی یقین دہانی
يايها الذين امنوا اطيعوا الله واطيعوا الرسول ولا تبطلوا عمالكم (محمد33)
ترجمہ : اے ایمان والو! تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسولﷺ کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال برباد مت کرو۔
(5) فیصلۂ رسول اللہﷺ کاحتمی و ابدی ہونا
’’وما كان لمومن ولا مومنة اذا قضي الله ورسوله امراً ان يكون لهم الخيرة من امرهم ومن يعص الله ورسوله فقد ضل ضللا مبينا‘‘ (الاحزاب36)
ترجمہ : کسی مومن مرد اور مومن عورت کو یہ حق حاصل نہیں کہ جب اللہ اور اس کا رسولﷺ کسی معاملے کا فیصلہ کردے تو پھر اسے اپنے معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے اور جو کوئی اللہ اور اس کےر سولﷺ کی نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میں پڑگیا۔
(6)درد عذاب کی وعید
’’فليحذر اللذين بخالفون عن امره ان تصيبهم فتنة او يصيبهم عذاب اليم‘‘(النور،63)
ترجمہ : پس (رسول اللہﷺ) کے امر کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرنا چاہیے کہ وہ کسی فتنے میں گرفتار نہ ہوجائیں یا ان پردرد ناک عذاب نہ آجائے۔
(7) ایمان کا دارومدار
’’فلا وربک لایؤمنون حتی یحکموک فیما شخر بینہم ثم لایجدوا فی انفسہم حرجا مما قضیت ویسلموا تسلیما‘‘ (النساء:65)
ترجمہ : اے رسولﷺ) آپ کے رب کی قسم یہ لوگ کبھی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے (تمام) باہمی اختلافات میں آپ کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں پھر جو بھی فیصلہ آپ کریں اس پر اپنے دلوں میں کوئی تنگی محسوس نہ کریں بلکہ سربسرتسلیم کرلیں۔
(8)  حکم اطاعت وفرمانبرداری
’’وان هذا صراطي مستقيما فاتبعوه‘‘ (الانعام)
ترجمہ : اے نبیﷺ) بےشک یہی میرا سیدھا راستہ ہے پس تم اس کی اتباع کرو۔
(9) مکمل اطاعت
’’وما اتكم الرسول فخذوه وما نهكم عنه فانتهوا واتقواالله ان الله شديد العقاب‘‘ (الحشر:7)
ترجمہ : اور جو تمہیں رسولﷺ دیں اسے لے لو اور جس چیزز سے منع فرمائیں اس سے باز رہو اور تم اللہ سے ڈرو بے شک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔
 (10) اللہ تعالی کی خاص حفاظت
’’ولو تقول علينا بعض الاقاويل لاخذنا منه ياليمين ثم لقطعنا منه الوتين فما منك من احد عنه حجزين‘‘ (الحاقۃ،44 تا 47)
ترجمہ : اور اگر (ہمارے نبیﷺ) بعض باتیں گھڑ کر ہماری طرف منسوب کردیتے ہیں تو ہم ان کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے پھر ہم ان کی شہہ رگ کاٹ ڈالتے پھر تم میں سے کوئی ہمیں اس (کام) سے روکنے والا نہ ہوتا۔
(11)كلام رسول بهى الله كى طرف سے
’’وما ينطق عن الهوي ان هو الا وحي يوحي‘‘(النجم،:3 و4)
ترجمہ ؛ اور یہ (بنیﷺ) اپنی طرف سےنہیں بولتے وہ تو صرف وحی ہے جو نازل کی جاتی ہے۔

مذکورہ بالا تمام آیات سے پتہ چلتا ہے کہ صرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہی اتباع ہے، ان میں اتباع کی جھلک ہے نہ تقلید کی اور اسی میں نجات کا سامان بھی ہے ، اگر کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا یا آپ کو چھوڑ کر دوسروں کی پیروی کرتا ہے تو اس کے سارے اعمال اکارت ہوجائیں گے اور اس کی نجات ممکن نہیں ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ بھی بولتے ہیں وہ اللہ کی طرف سے وحی ہوتی ہے اس لئے وحی کو چھوڑکر کسی دوسرے کی پیروی یا تقلید کرنا سراسر گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے ۔


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔