Tuesday, June 10, 2014

عرب مشائخ کے فتاوی پرغلط تبصرہ نگاری

عرب مشائخ کے فتاوی پرغلط تبصرہ نگاری
موجودہ دور اسلام اور مسلمانوں کے خلاف فکری یلغار کا دور ہے۔ ہمارے حریف نے جب ہمیں میدانِ جنگ میں ناقابلِ تسخیر پایا تو اس نے نظریاتی محاذ پر ہمیں فتح کرنے کا فیصلہ کیا۔ دشمن کا یہ وار کارگرثابت ہوا اور وہی قوم جوشمشیر و سناں کے میدان میں ناقابلِ شکست تھی فکری محاذ پر دشمن کے سامنے نیم بسمل آہو کی طرح ہوکر رہ گئی۔ چنانچہ اس نے جس نظریے اور سوچ کوجس انداز میں بھی ہمارے ذہنوں میں اُتارنا چاہا، ہم نے اسے بسروچشم قبول کیا۔ اس نے جس چیز کو اچھا کہا، ہم نے بھی اس کے لئے سند ِتحسین جاری کردی اور جس چیز کو قابل نفرت گردانا، ہم اس سے اپنا دامن بچانے کو اپنے لئے لائقِ صد افتخار جاننے لگے۔ حتیٰ کہ اپنی اَقدار و روایات کو فراموش کرکے فرنگی تہذیب کے دامِ فریب میں کچھ ایسے گرفتار ہوئے اور اس کے اعضاے ترکیبی اور عارض و رخسار کی رنگینی کچھ اس انداز سے جی کو بھائی کہ جسم کا انگ انگ سرشاری و سرمستی کے عالم میں پکار اُٹھا ؎

سرمایۂ نشاط تری ساقِ صندلی
بیعانۂ سرور ترا مرمریں بدن
کچھ ایساہی گھنونا کام کیا جامعہ ازہرکے نام پربعض مصری علمائے سوء نے ، ان لوگوں نے ایک ٹیم اورتخریبی پالیسی ترتیب دے کر عرب مشائخ وعلماء کے فتاوے جات کی یکسرتردید کی اورمغربی آئینہ میں جھانکتے ہوئے اعتدال پسندی کے نام پر دہریت زدہ تبصرہ نگاری کی ۔ ان کا ایک خاص ویب سائٹ ہے جو عربی ،اردواورانگریزی تین زبانوں پرمشتمل ہے ۔میں نے اپنے مسلمان بھائیوں کو بیدارکرنے کے لئے یہ انتباہ دیاہے تاکہ عام مسلمانوں کواس قسم کی مغربیت زدہ اعتدال پسندی سے بچا یاجا سکے ۔ اور اس سے سعودی علماء ودیگربااثرحضرات کو باخبرکرکے ان کے اس ویب سائٹ کو بلاک کیا جاسکے یاکم سے کم ہم میں ایسے افرادکو جگایاجاسکے جوان کے تبصرہ نگاری پرضرب کاری کرسکے ۔انہوں نے اپنے الحاد کے فروغ کے لئے ان فتاوی کی پی ڈی ایف  فائل بھی بناکراپ لوڈ کردیاہے تاکہ یہ مغربیت پسندی آسانی سے دستیاب ہو سکے ۔
ان کے ویب سائٹ کا لنک :
فتاوی کی پی ڈی ایف فایل :
نظریہ اعتدال پسندی کی صحیح معرفت کے لئے نیچے کلک کریں۔

 آپ کا دینی بھائی

مقبول احمد سلفیؔ/دفترتعاونی برائے دعوت وارشادمسرہ، طائف

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔