Tuesday, June 3, 2014

گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا

گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا
اللہ تعالی کا فرمان ہے :
فاذا دخلتم بیوتا فسلموا علی انفسکم تحیۃ من عند اللہ مبارکۃ طیبۃ ۔
ترجمہ : اور جب گھروں میں جایا کروتو اپنے (گھروالوں کو) سلام کیا کرو۔ (یہ) خدا کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے ۔
 یعنی ایک دوسرے کوسلام کرو۔ حضرت جابربن عبداللہ کا کہناہے کہ جب تم اپنے گھرمیں داخل ہوتوان کوسلام کرو یہ  اللہ کی طرف سے بہترین تحفہ ہے ۔ ابن جریج نے کہاکہ میں نے عطاء سے پوچھا: جب کوئی گھرسے نکلے اورپھرداخل ہوتو کیا ان پر سلام کرنا واجب ہے ؟ انہوں نے جوابا کہاکہ نہیں ۔ اور نہ ہی کسی کےلئے اس کے وجوب کو ترجیح دیتاہوں لیکن یہ میرے نزدیک پسندیدہ ہے ۔ اور قتادہ نے کہا: جب تم اپنے گھر میں داخل ہواوراہل موجود ہوں تو ان کو سلام کرواور گھرمیں کوئی نہ ہوتوتم کہو : السلام علینا وعلی عباداللہ الصالحین۔ کیونکہ وہ اس بات کا حکم دئے گئے تھے ۔ اور انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ فرشتے اس کا جواب دیتے ہیں ۔
اورحضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہاکہ نبی ﷺ نے ہمیں پانچ صفتوں کی وصیت کی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اے انس مکمل طورپر وضو کروتمہاری عمر میں زیادتی ہوگی ، اورمیری امت کے جس فردسے ملاقات ہوسلام کروتمہاری نیکی بڑھ جائے گی اورجب تم گھر میں داخل ہوتوتم گھروالوں کو سلام کروتمہارے گھر میں برکت بڑھ جائے گی ۔اورچاشت کی نماز پڑھوکیونکہ یہ تم سے پہلوں کی صلاۃ الاوابین ہے ۔ اے انس چھوٹوں پر رحم کرواور بڑوں کی توقیر کروتم قیامت کے دن میرے ساتھیوں میں سے ہوجاؤگے ۔
(اس کو حافظ بزار نے انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا روایت کیاہے )

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔