Friday, May 23, 2014

محاسبۂ نفس كا طريقہ

محاسبۂ نفس كا طريقہ
(طرق محاسبة النفس و الأسباب المعينة عليها)
    ايك مؤمن شخص اپنے نفس كا محاسبہ دو طرح سے كرتا ہے :
( ۱)  كسى بھى عمل كو انجام دينے سے پہلے اس كا محاسبہ كرتا ہے كہ  كيا    يہ عمل  اس كيلئے دنيا و آخرت دونوں لحاظ سے اس كيلئے نفع بخش ہے يا نہيں ؟ اس كے اس عمل سے كہيں اس كى آخرت تو برباد نہيں ہو رہى ہے؟ اس كام كو انجام دينے سے كہيں اس كا رب اس سے غضبناك تو نہيں ہوگا ؟
       چنانچہ اسى وقت اس كام كو انجام ديتا ہے جب اسے اس بات  كا يقين ہو جاتا ہے كہ اس كام كو اپنانا اسے چھوڑنے سے بہتر ہے 
(۲ ) كسى  عمل كو انجام دينے كے بعد اس كا محاسبہ كرتا ہے كہ اس اطاعت و عبادت كے اندر  كہيں كسى قسم كى كمى يا كوتاہى تو واقع نہيں ہو گئى  تاكہ كسى بھى طرح كى  كوتاہى  واقع  ہونے كى صورت ميں فورى طور پر اس كى اصلاح كرلے-
             محاسبۂ نفس پر معاون اسباب
(۱) اس بات كو جان لے كہ آج  محاسبہ كرنے سے  آنے والے كل  كے دن  اسے آرام ملےگا  ورنہ مستقبل ميں  اسے
     بہت سى پريشانيوں كا  سامنا كرنا پڑے گا-
(۲) يہ علم ہونا چاہئے كہ نفس كا صحيح محاسبہ  اسے جنت  ميں داخل كراسكتا ہے-
(۳) اس سے بھى باخبر  ہو كہ عدم محاسبہ جہنم ميں داخلہ كا سبب بن سكتا ہے –
(۴) ايسےنيك لوگوں كى صحبت اختيار كرنے كى كوشش كرے جو اس كے عيوب  كى اصلاح كرنے والے ہوں-
(۵) قبرو كى زيارت كرتے وقت اس بات  ميں غور و فكر كرے كہ مرنے كے بعد اس كے تمام اعمال كا حساب و  
      كتاب ليا جائے گا –
(۶) وعظ و نصيحت كى مجلسوں ميں حاضر ہو كيونكہ يہ اسے محاسبہ تفس پر ابھارتى ہيں –
(۷)  قرآن كى كثرت سے تلاوت كرے اور اس كى آيات ميں غورو فكر كرے –
(۸)  لہو و لعب كى محفلو ں سے دور رہنے كى كوشش كرے ورنہ وہ غفلت كا شكار ہو جائے گا –


اللہ رب العزت ہميں  عدم احتسابى كى غفلت سے محفوظ ركھے  آمين

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔