طاغوت کی عبادت کا انجام
{قُلْ
أَنَدْعُو مِن دُونِ اللّهِ مَا لاَ يَنفَعُنَا وَلاَ يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلَى
أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللّهُ كَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيَاطِينُ
فِي الأَرْضِ حَيْرَانَ لَهُ أَصْحَابٌ يَدْعُونَهُ إِلَى الْهُدَى ائْتِنَا قُلْ
إِنَّ هُدَى اللّهِ هُوَ الْهُدَىَ وَأُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ}
(71) سورة الأنعام
ترجمہ :آپ كہہ
ديجئے كياہم الله كےسوا ان كوپكاريں جو ہمين نہ نفع پہنچاسكتےہيں اور نہ نقصان
،اور كيا الله كى ہدايت ہمارےپاس آجانے كے بعدالٹےپاؤں پهرجائيں، اس آدمى كے مانند
جسے شيطان نے بهٹكا ديا ہو اور زمين ميں حيران و پريشان پهر رہاہو، اس كےكچھ دوست
بهى ہوں،جو اسےسيدهى راہ كى طرف بلا رہے ہوں كہ ہمارے پاس آجاؤ.آپ كہہ ديجئے كہ
اصل ہدايت تو الله كى ہدايت ہے اور ہميں
حكم ديا گيا ہےكہ رب العالمين كے سامنے سر تسليم خم كرديں.
تفسير:جو آدمى توحيد كى دعوت قبول كرنے كے بعد پھر
شرك ميں مبتلا ہو جاتا ہے اور بتوں كى پرستش شروع كر ديتا ہے الله تعالى نے ايسے
آدمى كى يہاں مثال بيان كى ہے كہ جيسے كوئى آدمى اپنے ساتهيوں كےكسى صحراء سے گذر
رہاہواور شياطين و جنوں كے نرغے ميں آجائے جو اسے راه راست سے بھٹكاكر كسى اور طرف
لے جائيں اور وه حيران و پريشان نہ سمجھ سكے كہ كيا كرے اور اس كے ساتهى اسے پكار
رہے ہوں كہ ہمارى طرف آجاؤ ، سيدهى راه ادهر ہے ليكن وه شيطانوں كےچكر ميں ايسا پهنس
گيا ہے كہ وه نہ اپنے ساتهيوں كى پكار كو جواب ديتا ہے اور نہ ان كى طرف لوٹتا ہے.
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔