علم وعرفان کا ذوق رحمان دے راہ حق پر چلیں ہم وہ پہچان دے
علم دے دلنشیں اورعنوان دے جہل کافور کرنے کا سامان دے
مانگے جاپان کوئی تو جاپان دے
ہمکو ایمان دے ہمکو ایمان دے
روزافزوں ترقی ہی کرتے رہیں دورحاضرکے میداں میں بڑھتے رہیں
پڑھنے والی ہراک شئ کو پڑھتے رہیں علم وحکمت کی سیڑھی پہ چڑھتے رہیں
یاالہی ہمیں شان طوفان دے
ہمکوایمان دے ہمکو ایمان دے
بول بالاہو جس سے زمیں پرتری نام لیتے رہیں بزم میں ہرگھڑی
جس سے ظاہرہوسب میں تری برتری تاکہ پیدا کسی میں نہ ہو ہمسری
ایسا نسخہ کوئی ہمکو آسان دے
ہمکو ایمان دے ہمکو ایمان دے
جوبھی جانیں ہم اس پرعمل بھی کریں کارمشکل کو مل کر سہل بھی کریں
نیک کاموں میں ہم سب پہل بھی کریں کام ہمت سے کچھ جاں گسل بھی کریں
میرے کمزور بازو میں تو جان دے
ہمکو ایمان دے ہمکو ایمان دے
ہم تو نادان ہیں ولولہ چاہئے کام جو بھی کریں پرصلہ چاہئے
جنگ کرنے کا کچھ حوصلہ چاہئے کچھ ہنرچاہئے کچھ نشہ چاہئے
علم دے کر جہاں میں ہمیں شان دے
ہمکو ایمان دے ہمکو ایمان دے
آج مومن جہاں میں پریشان ہیں خودمسلمان،بھائی سے انجان ہیں
لوگ مسلم کی پستی پہ حیران ہیں کیسے انسان ہیں کیسے انسان ہیں
شخص مقبولؔ کو ایک احسان دے
ہمکو ایمان دے ہمکوایمان دے
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔