رمضان کے آخری عشرہ سے متعلق امام کعبہ کی طرف منسوب جھوٹی تجویز
پہلی
بات یہ ہے کہ امام کعبہ کی طرف منسوب یہ جھوٹ ہے اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس بات
کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ امام کعبہ نے ایسی کوئی بات کہی ہے۔
دوسری
بات یہ ہے کہ تحریر سے معلوم ہوتا ہے برصغیرہندوپاک کے کسی بدعتی کی یہ شرارت ہے
کیونکہ اس میں روپیہ کا لفظ مذکور ہے جبکہ سعودی عرب میں روپیہ نہیں چلتا ، ریال
چلتا ہے ۔
تیسری
بات یہ ہے کہ قرآن وحدیث میں ایسی تعلیم نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے امام کعبہ
ایسی تعلیم نہیں دے سکتے ہیں۔
آخری
عشرہ سے متعلق اہم بات: رمضان المبارک کا آخری عشرہ اجر وفضیلت کے اعتبار سے بہت ہی مبارک ومفید ہے تو کیا اس عشرہ میں ایک ہی روپیہ خرچ
کرنا چاہئے، یا صرف دو رکعت نماز پڑھنی چاہئے اور تلاوت کے لئے صرف سورہ اخلاص کو
خاص کرلینا چاہئے جس کی دلیل وارد نہیں ہے؟ نہیں ہرگز نہیں ۔
ہمیں
اس عشرہ میں رسول اللہ ﷺ کا عمل تلاش کرنا چاہئے تاکہ ہم بھی آپ ﷺ کی طرح عبادت
کریں ۔ چنانچہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے متعلق آپ ﷺ کا عمل بیان کرتے ہوئے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
عائشہ
رضی اللہ عنہابیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب آخری دس دنوں میں داخل
ہوتے تو ﴿عبادت کے لئے﴾ کمر کس لیتے، خود بھی شب بیداری کرتے اور گھر والوں کو بھی
جگاتے تھے۔(حوالہ صحیح بخاری:2024)
اس
حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں آخری عشرہ میں کثرت سے عبادت کے کام انجام دینا
چاہئے جیسے نماز، تلاوت، ذکر، دعا، توبہ، استغفار، صدقہ اور دیگر اعمال صالحہ کی
انجام دہی کے ساتھ دوسروں کا نیکی پر تعاون ۔کیونکہ یہی وہ عشرہ ہے جس میں لیلۃ القدر(شب
قدر) ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور اس رات قیام کرنے سے گزشتہ تمام گناہ معاف
ہوجاتے ہیں ۔اس لئے آخری عشرہ میں جس قدر عبادت کا کام کریں گے وہ ہمارے حق میں
اتنا ہی بہتر اور مفید ہے ۔ شب قدر کی ایک مخصوص دعا ہے اس کو کثرت سےپڑھنا چاہئے
، وہ دعا یہ ہے:
اللَّهمَّ
إنَّكَ عفوٌّ تحبُّ العفوَ فاعفُ عنِّي
(اے
اللہ تو معاف کرنے والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے لہذا تو مجھے معاف کردے)
تحریر: شیخ مقبول احمد سلفی (جدہ دعوہ سنٹر، حی السلامہ -سعودی عرب)
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔