کیا جھگڑا
لڑائی کرکے دو رکعت نماز پڑھنے سے گناہ معاف ہوجاتا ہے ؟
مقبول احمد سلفی
ایک بھائی نے سوال کیا ہے کہ کیا جھگڑا لڑائی کرکے
دو رکعت نماز پڑھنے سے گناہ معاف ہوجاتا ہےکیونکہ میں نے یہ حدیث پڑھی ہے جسے شیخ
البانی نے سلسلہ احادیث صحیحہ میں درج فرمایا ہے :
عَنْ أَبِي هُرَيْرَة
مَرْفُوعًا : تَكْفِيْر كُل لِحَاء رَكْعَتَان.(السلسلۃ الصحیحۃ:3689)
ترجمہ: ابو ہریرہ رضی
اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے: ہر جھگڑے (یا گالی ) کاكفارہ دو ركعتیں ہیں۔
اس حدیث کی روشنی میں
مجھے الجھن ہورہی ہے کہ کسی سے جھگڑا لڑائی کرنا حقوق العباد میں داخل ہے پھر کسی
کا دل دکھاکر، کسی سے جھگڑا لڑائی کرکے ، کسی کو گندی گندی گالی دے کر ، کسی کو
مارپیٹ کر دو رکعت نماز پڑھنے سے کیسے گناہ معاف ہوگا جبکہ بہت ساری احادیث سے پتہ
چلتا ہے کہ صرف نیکی کرنے سے حقوق العباد معاف نہیں ہوتے ،بندے کا حق واپس کرنا
پڑتا ہے ۔ ذرا اس حدیث کی وضاحت کرکے میری الجھن دور کریں ، اللہ آپ کو اس کا بہتر
بدلہ دے گا۔
جواب : اس روایت کو شیخ البانی نے حسن قرار دیا ہے لیکن
حقیقت میں یہاں شیخ البانی سے چوک ہوئی ہے ،اس روایت کو عبدالواحد بن قیس حضرت
ابوہریرہ رضی اللہ سے روایت کرتےہیں اور عبدالوحد نے ابوھریرہ کو پایا ہی نہیں ہے
۔ خود شیخ البانی ؒ نے سلسلہ ضعیفہ میں انہیں مختلف فیہ قرار دیا ہے اور ان کی ایک
روایت کوجسے عبادہ بن صامت سے روایت کرتے ہیں انقطاع کے سبب ضعیف قرار دیا ہے ۔ صالح بن محمد بغدادی کا قول نقل
کرتے ہیں کہ عبدالواحد کی ابوھریرہ سے روایت آتی ہے جبکہ عبدالواحد کا ان سے سماع
ثابت نہیں ہے اور ذہبی کا قول نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے ابوھریرہ کو نہیں پایا اس
لئے ان کی روایت مرسل ہے ،انہوں نے عروہ اور نافع کو پایا ہے ۔ پھر آخر میں شیخ
البانی کہتے ہیں کہ اس بنیاد پر کہ انہوں نے عبادہ بن صامت کو نہیں پایا ہےسند ااپنے
ضعف کی وجہ سے منقطع ہوگی ۔ تفصیل کے لئے دیکھیں :
سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة
وأثرها السيئ في الأمة [2 /340]
وہی عبدالواحد یہاں بھی اس روایت میں ابوھریرہ سے روایت
ہیں تو شیخ البانی کے اصول سے ہی یہ روایت منطقع ہوجاتی ہے ۔ لہذا اس روایت سے
دلیل نہیں پکڑی جائے گی ۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔