Tuesday, September 12, 2017

مری ہوئی مرغی بیچنا

مری ہوئی مرغی بیچنا

سوال : میں مرغی پلان میں کام کرتا ہوں اور اکثر ہفتے میں دوچار مرغیاں مرجاتی ہیں تو ہم اسے زمین میں دفن کردیتے ہیں ، میرا سوال یہ ہے کہ کیا مری ہوئی مرغی غیرمسلم کو بیچ سکتے ہیں ؟
جواب : مرغی حلال ہے لیکن جب مرجائے تو وہ حرام ہوجاتی ہے ، ایک مسلمان کے لئے اس کا کھانا جائز نہیں ہے ، اسی طرح وہ مرغیاں جسے اللہ کا نام لیکر نہ ذبح کیا گیاہو وہ بھی حرام ہیں ۔ جس طرح حرام مرغیاں کھانا ہمارے لئے جائز نہیں اسی طرح اس کا بیچنا بھی ہمارے لئے جائز نہیں خواہ مسلم کو بیچیں یا غیرمسلم کو۔ اللہ کا فرمان ہے : حُرِّ‌مَت عَلَيكُمُ المَيتَةُ(المائدة:3)
ترجمہ:تم پر مرا ہواجانور حرام کر دیا گیا ہے۔
اس لئے آپ مری ہوئی مرغیوں کو پھینک دیں یا تعفن سے بچنے کے لئے دفن کردیں لیکن کسی غیرمسلم کو نہ بیچیں ۔ 
واللہ اعلم 
کتبہ 
مقبول احمدسلفی 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔