مرغی کی چمڑی کھانے کا حکم
============
بعض
لوگوں میں مرغی کی چمڑی کھانے سے متعلق کچھ شبہ پایا جاتا ہے کہ اسے نہیں کھانا
چاہئے ۔ یہ مکروہ ہے ، اس قول کو حنفیہ کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ میں نے دیوبندکا
فتوی پڑھا ہے،اس میں مرغی کی چمڑی کو حلال بتایا ہے ۔ یہ بات دارالعلوم دیوبند
الہند کی سائٹ پہ فتوی نمبر 2495 میں مذکور ہے ۔
نبی
ﷺ سے مرغی کھانا ثابت ہے جیساکہ بخاری شریف کی روایت ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
رأيتُ النبيَّ صلى الله عليه وسلم يَأْكُلُ
دجاجًا .(صحيح البخاري:5517)
ترجمہ: میں نے نبی ﷺ کو
مرغی کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا۔
جس طرح پرندوں اور مچھلیوں
کو چمڑا سمیت کھاتے ہیں اسی طرح مرغی کو
بھی چمڑا سمیت کھاسکتے ہیں ۔کچھ لوگ اپنی طبیعت کی وجہ سے مرغی کی چمڑی نہیں کھاتے
ہیں ، یہ الگ بات ہے ۔ کچھ لوگ طبی اعتبار سے اس میں چربی کی زیادتی کی وجہ سے
نہیں کھاتے جو کولیسٹرول اور موٹاپے کا سبب ہے لیکن شرعی اعتبار سے مرغی کی چمڑی
حلال ہے۔
واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمد سلفی
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔