Wednesday, June 1, 2016

گھر کا سرپرست سب کا زیور جمع کرکے زکوۃ دے؟

گھر کا سرپرست سب کا زیور جمع کرکے زکوۃ دے؟
==============
ایک آدمی کے پاس بیوی اور لڑکیاں ہیں ۔ سب کے پاس تھوڑا تھوڑا زیور ہے کیا سب کے زیور کو ملا کر زکوۃ دی جائے گی ؟

زیور میں زکوۃ ہے کہ نہیں مختلف فیہ معاملہ ہے مگر صحیح بات یہی ہے کہ زیور میں بھی زکوۃ ہے خواہ اسے پہننے کے لئے کیوں نہ رکھا گیا ہو۔
اوپر سوال میں پوچھا کیا گیا ہے کہ گھر کا سرپرست گھر کی ساری عورتوں کا زیور ملاکر زکوۃ دے  ؟
اصل میں زیور کی زکوۃ اس کے مالکن پہ ہے ، جس کا زیور ہے وہ اپنے زیور سے زکوۃ نکالے ۔ چاہے تو گھر کا سرپرست بھی زکوۃ نکال سکتا ہے مگر سب کے زیور ایک ساتھ کرکے نہیں زکوۃ دینا ہے بلکہ سب کا الگ الگ حساب ہوگا۔ جس کا زیور نصاب تک پہنچے گا اور اس پہ ایک سال کی مدت گذرے گی اس کی زکوۃ ادا کی جائے گی ۔ بچوں کے زیور کا بھی یہی حکم ہے یعنی ان کا بھی الگ الگ زکوۃ دینا ہوگا اگر نصاب کو پہنچے ۔

واللہ اعلم


مقبول احمد سلفی 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔