پپسی اور میرنڈا وغیرہ کا حکم
===============
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
Mera ek sayal hai Shik
Maqbul se ayor is ka jayab bahut jaruri hai rasul صلى الله عليه وسلم
ne bataya k hamare ummat k long Sarab piyenge ayor uska nam badal denge to kia
avi k jamane me (Pepsi.Merenda. Dew . Ya Fanta) A sab haram khalayenge qu k is
me to fiada k yelaya nuksan jiada hai ayor Allah tala ne farmaya (ولا تهلكوا انفسكم
) yea saudi k lia Alag fatya hai ayor mulkun k lia Alag ?????
سائل عبیداللہ بن عبداللطیف ،القصیم، سعودی عرب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ :
یہ سوال لوگوں میں کافی گردش میں ہے ۔
یہ بات صحیح ہے کہ لوگ شراب کا نام بدل بدل کر پیں گے ،اور یہ
قیامت کی نشانیوں میں سے ہے ، ایسے لوگوں کا حشراللہ انہیں زمین میں دھنسائے گا
اور سوروبندر بنائے گا۔
ليشرَبنَّ ناسٌ من أمَّتي الخمرَ يُسمُّونَها بغيرِ اسمِها،
يُعزَفُ علَى رءوسِهِم بالمعازفِ، والمغنِّياتِ، يخسِفُ اللَّهُ بِهِمُ الأرضَ،
ويجعَلُ منهمُ القِرَدةَ والخَنازيرَ(صحيح ابن ماجۃ:3263)
ترجمہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، البتہ میری اُمت
میں سے لوگ ضرور شراب پئیں گے اور اس کے نام کے علاوہ کوئی اور نام رکھیںگے ۔ ان
کے سروں پر باجے گاجے بجائے جائیں گے اور گانے والیاں (گانے گائیں گی) ۔ اللہ
تعالیٰ انہیں زمین میں دھنسا دے گا ان میں سے بندر اور سور بنا دے گا۔
جہاں تک سوال ہے پپسی، میرنڈا،دیو،فینٹا وغیرہ کی ،تو اس سے متعلق
عوام میں دوباتیں مشہور ہیں ۔
(1) اس میں الکحل ملا ہے ۔
(2) یہ نشہ آور ہے۔
کھانے پینے کی چیز کے متعلق اسلامی قاعدہ یہ ہے کہ اصلا ساری چیزیں
حلال ہیں سوائے ان کے جن سے ہمیں اسلام نے منع کیا ہے ۔
اس لحاظ سے مشروب اپنی اصل میں حلال ہوگا سوائے اس کے جس کی ممانعت
ثابت ہوتی ہو۔
تحقیق سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پپسی وغیرہ میں الکحل نہیں پایا جاتا،
مزید برآں پپسی وغیرہ نشہ آور بھی نہیں ہے ۔
کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے پپسی پی اور مجھے نشہ آگیا ۔
اگر کوئی ایسا مشروب جس میں واقعی الکحل یا نشہ ہو تو اسلام میں اس
کی ممانعت ہے ۔
مزید ایک بات کہنا چاہتاہوں کہ حالیہ حقائق سے ان مشروبات کے کچھ
نقصانات ظاہر ہورہے ہیں ، اس لئے اس سے بچا جائے تو بہتر ہے ۔ اس کی جگہ میوے کا
جوس استعمال کریں جو صحت کے لئے مفید ہی مفید ہے ۔
کتبہ
مقبول احمد سلفی
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔