Tuesday, November 17, 2015

اگر شادی شدہ عورت سے زنا ہوجائے

اگر شادی شدہ عورت سے زنا ہوجائے
➖➖➖➖➖➖
اسلام میں زناکاری حرام ہے، اور یہ بہت قبیح فعل ہے. 
اگر بیوی سے ایسا کام سرزد ہوجائے، تو اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا مگر فحش کام ہونے کی وجہ سے قابل سزا ہے. شادی شدہ کی سزا رجم ہے . 
ہندوپاک میں اسلامی قانون نہ ہونے کی وجہ سے یہ سزا نافذ نہیں کی جائے گی. 
شوہر اگر چاہے تو چهوڑ سکتا ہے اور چاہے تو سچی توبہ کراکے زندگی کا ایک فراہم کرسکتا ہے. 
رہا مسئلہ اگر حاملہ ہوگئی تو حمل ساقط نہیں کیا جائے گا. یہاں اہم مسئلہ یہ ہے کہ بچہ کس کی طرف منسوب ہوگا؟ 
حدیث میں ہے: الولد للفراش. بچہ سونے والے کا ہے. 
اس تناظر میں اگر شوہر شادی کے بعد بیوی کے ساته رہا، جماع بهی کرتا رہا ، اس بیچ یہ حادثہ ہوا، حمل بهی ٹهہر گیا تو بچہ شوہر ہی کی طرف منسوب ہوگا. علماء کی رائے یہی ہے.
دوسرا سوال کہ میاں بیوی میں سے کوئی ایک مرتد ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
اس تعلق سے مرتد کی دو صورتیں ہیں. 
اگر دخول سے پہلے ارتداد ہوا تو دونوں میں فورا جدائی ہو جائے گی. 
اگر دخول کے بعد ارتداد ہوا اور عدت کے دوران توبہ کرلیا تو نکاح باقی رہے گا، عدت گذر گئی تو اس بیوی کے پاس آنے کے لئے نیا نکاح کرنا ہوگا.
واللہ اعلم
مقبول احمد سلفی
〰〰〰〰〰〰


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔