تشہد
میں انگلی حرکت دینے کی حکمت
================
مقبول احمد سلفی
قرآن
و حدیث کے سارے فرامین اللہ کی جانب سے ہیں، کسی بھی عمل کے لئے اس کی وجہ جاننے
کی ضرورت نہیں ہے الا یہ کہ جس کی وجہ بتلادی گئی ہو۔
تشہد
میں انگلی کو حرکت اس لئے دیتے ہیں کہ ہمیں نبی ﷺ نے اس کی تعلیم دی ہے اور آپ نے
ہمیں اس کی وجہ نہیں بتلائی ہے ۔ البتہ سبابہ (شہادت کی انگلی) کے متعلق ایک روایت
ملتی ہے کہ یہ شیطان کے لئے لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے ۔
روایت
دیکھیں:
كانَ
ابنُ عمرَ إذا جلسَ في الصَّلاةِ ؛ وضعَ يدَيهِ علَى رُكبتَيهِ ، وأشارَ بأصبعِهِ وأتبعَها
بصرَهُ ، ثمَّ قالَ : قالَ رسولُ اللَّهِ - صلَّى اللَّهُ علَيهِ وسلَّمَ - : لَهِيَ
أشدُّ علَىالشَّيطانِ منَ الحديدِ – يعني : السَّبَّابةَ -(مشكاة المصابيح)
ترجمہ
: ابن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے گھٹنے پہ
رکھتے اور اپنی انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی نگاہوں سے اسے دیکھتے رہتے ۔ پھر انہوں
نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا سبابہ (شہادت کی انگلی) شیطان کے لئے لوہے سے بھی زیادہ
شدید ہے ۔
٭
اس حدیث کو شیخ البانی سے حسن قرار دیا ہے ۔(تخریج مشکاۃ المصابیح :877)
اس
لئے علماء انگلی حرکت دینے کی وجہ بتلاتے ہیں کہ یہ شیطان کے لئے تکلیف دہ ہے ۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔