Tuesday, May 5, 2015

آپ کے سوالات کے مختصر جوابات

آپ کے سوالات کے مختصر جوابات


(1)سوال : کیا بالوں کا رنگنا ضروری ہے ؟
  جواب : بالوں کو رنگنا ضروری نہیں ہے ، یہ مسنون عمل ہے کہ جس کا بال سفید ہوجائے وہ اپنے بال کو کالے رنگ کے علاوہ دوسرے رنگ سے بدل دے ۔

(2) سوال :جاندار کی تصویر بنانا کیسا ہے ؟
جواب : جاندار کی تصویر بنانا جائز نہیں ہے ، اسی طرح جاندار کی تصویر اپنے پاس رکھنا یا پھر جاندار کی تصویر شائع کرنا چاہے فیس بوک ہو یا سوشل میڈیا کی کوئی سائٹ ہو جائز نہیں ہے بلکہ حرام کے قبیل سے ہے ، اس لئے فیس بوک وغیرہ پہ بلاضرورت جاندار کی تصاویر پوسٹ نہ کی جائے اگر کوئی ضرورت ہوتو اور بات ہے۔

(3) سوال : عورتوں کا چوٹی بناکر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
جواب : عورتوں کا چوٹی بناکر نماز پڑھنا صحیح ہے ، اس سے نماز میں کوئی فرق نہیں پڑھتا ۔

(4) سوال : نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا کیسا ہے ؟
جواب : نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے ، اس سے آدھا اجر ملےے گا، لیکن کھڑا ہوکر پڑھنا افضل ہے ، اس سے پورا اجر ملے گا۔

(5) سوال : ایسی نوکری کرنا جس میں ظہر وعصر کی  نماز سدا قضا ہوجائے اور اسے وقت پر نہ ادا کرکے قضا کرکے پڑھنے کا حکم ؟
جواب : کسی ایسی کمپنی میں کام کرنا جس میں ہمیشہ ظہر اور عصر چھوٹ جائے ، میرے خیال سے اسے قضا ہونا نہیں کہیں گے ، اسے نماز چھوڑنا کہیں گے ۔ کیونکہ قضا کا علم آدمی کو نہیں ہوتا کیونکہ یہ بسااوقات ہوتی ہے ۔ لیکن اگر آدمی جانتا ہے میں جو نوکری کر رہاہوں اس میں دو وقت کی نماز چھوڑنا پڑے گا تو اس نوکری سے پرہیز کرنا چاہئے ۔ اگر کبھی کبھی زیادہ کام آجانے سے ایسا ہوجاتا ہے تو اللہ تعالی غفور رحیم ہے معاف فرمائے گا۔ ایسی قضا نماز کو جب جس وقت موقع ملے ادا کرلے ۔ مغرب سے پہلے یا مغرب کے بعد ۔

آپ کا دینی بھائی
مقبول احمد سلفی  

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔