Thursday, May 14, 2015

ماں کے دودھ کے فوائد

ماں کے دودھ کے فوائد 

آج کی ماڈرن خواتین مغربی تہذیب سے متاثر ہوکر اپنے بچوں کو طبعی دودھ نہ پلا کر مارکیٹ کا مصنوعی دودھ پلاتی ہیں.
اس کی وجہ مجهے صرف ایک ہی نظر آتی ہے اور وہ ہے فیگر کا خراب ہونے کا خطرہ.
اے خواتین کی جماعت!
اللہ تعالی نے انسان کو بہترین ڈهانچے میں بنایا اور بہترین ڈهانچے والی مخلوق انسان کو اسی بات کا مکلف کیا جو اس کے حق میں مفید ہے.
لہذا اللہ تعالی کے حمکت بهرے فیصلے پر راضی ہو جا اور تو وہی کر جو تیرے خالق کا حکم ہے.
جہاں اسلام نے ماں کو دودھ پلانے کا حکم دیا وہیں اسلام کی اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے آج کا ترقی یافتہ طب بهی بچے کو ماں ہی کا دودھ پلانے کا قائل ہے.
ماں کے دودھ کے چند طبی فوائد دیکهیں.
(1)ماں کا دودھ غذائیت سے بھرپور اورتیار ہوتا ہے جس میں کوئی کسی قسم کا جراثیم نہیں ہوتا ۔
(2)ماں کے دودھ سے کوئی اوردودھ مماثلت نہیں رکھتا نہ توگاۓ اورنہ ہی بکری یاپھر اونٹنی وغیرہ کا دودھ ، اس لیے کہ ماں کا دودھ قدرتی طورپر اس کی ولادت سے لیکر دودھ پینے کی مدت ختم ہونے کے ایام تک ہر دن بچے کی ضروریات کے مطابق بنتا اورتیار ہوتا رہتا ہے ۔
(3)
ماں کے دودھ میں پروٹین اورشوگر کا تناسب بچے کی ضرورت کے مطابق پایا جاتا ہے ، لیکن گاۓ ، بھینس ، اوربکری وغیرہ کے دودھ میں پروٹین اتنی مقدار ميں ہوتی ہے کہ بچے کا معدہ اسے ہضم کرنے کی طاقت نہيں رکھتا اس لیے یہ دودھ توان حیوانات کی اولاد کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے ۔
(4)ماں کا دودھ پینے والے بچے میں نمو زیادہ ہوتا ہے اوروہ جلدی بڑا ہوتا لیکن فیڈر سے دودھ پینے والے بچے اتنی جلدی نہیں بڑھتے ۔
(5)
ماں اوربچے کےدرمیان نفسیاتی اورعاطفی ارتباط زیادہ پایا جاتا ہے ۔
(6)ماں کا دودھ ان مختلف عناصر پر مشتمل ہوتا ہے جو بچے کی غذائی ضروریات اس کے جسم کی کیفیت اورکمیت کے مطابق پوری کرتا ہے ، اوراس کے نظام ہضم کے مطابق ہوتا ہے ، اورپھر غذائیت کے یہ عناصر ایک جیسے نہیں رہتے بلکہ بچے کی ضرورت کے مطابق دن بدن بدلتے رہتے ہیں ۔
(7)ماں کا دودھ ایک معقول درجہ حرارت رکھتا ہے جوبچے کی ضرورت پوری کرتا ہے اورکسی بھی وقت حاصل ہوسکتا ہے ۔
(8)ماں کا دودھ پلانا منع حمل میں ایک طبعی عوامل کی حیثیت رکھتا ہے ، اورماں ان سب مشکلات سے سلیم رہتی ہے جومنع حمل کے لیے گولیاں یا پھرانجیکشن وغیرہ استعمال کرنے سے پیدا ہوتی ہیں ۔
دیکھیں : کتاب " توضیع الاحکام ( 5 / 107 ) ۔


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔