Wednesday, April 8, 2015

وضو میں داڑھی کا خلال کرنا

وضو میں داڑھی کا خلال کرنا
داڑھی کے خلال سے متعلق نبی ﷺ کی حدیث ہے ۔
«أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِﷺ کَانَ إِذَا تَوَضَّأَ اَخَذَ کَفًّا مِنْ مَّائٍ فَأَدْخَلَ تَحْتَ حَنَکِہٖ فَخَلَّلَ بِہٖ لِحْیَتَہٗ وَقَالَ ہٰکَذَا اَمَرَنِیْ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ » ابوداود کتاب الطہارة باب تخلیل اللحیة ترمذی الطہارة باب ما جاء فی تخلیل اللحیة»
’’بے شک رسول اللہﷺجب وضوء کرتے تو ایک چلو پانی لے کر اس کو اپنی ٹھوڑی کے نیچے داخل کرتے اور اس کے ساتھ اپنی داڑھی کا خلال کرتے۔ اورفرمایا میرے رب نے مجھے اسی طرح حکم دیا ہے‘‘

اس حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ ایک چلو پانی لیکر اپنی داڑھی کا خلال کریں ، یاد رہے داڑھی دھونے کا حکم نہیں آیا ہے ، اور اسی طرح داڑھی کے نیچے چمڑی دھونے کے متعلق بھی کچھ وارد نہیں ۔ داڑھی پانی کیلر خلال کرنا کافی ہے ۔

واللہ اعلم


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔