Friday, April 17, 2015

وضوء کرتے وقت بسم اللہ کہنا سنت ہے

وضوء کرتے وقت بسم اللہ کہنا سنت ہے

سوال: کیا وضوء کرنے کے لئے ’’بسم اللہ‘‘ پڑھنا واجب ہے؟

جواب: وضو ء کے لئے ’’بسم اللہ ‘‘ پڑھنا واجب نہیں بلکہ سنت ہے۔ کیونکہ اس سے متعلقہ حدیث کی صحت محل نظر ہے۔ امام احمد فرماتے ہیں کہ ’’اس مسئلہ میں کوئی دلیل پایہ ثبوت کونہیں پہنچتی ۔امام احمد رحمہ اللہ اس فن کے امام ہیں جس حدیث کے بارے میں کہہ دیں کہ اس مسئلہ میں کوئی حدیث ثابت نہیں تو دل میں اس حدیث کے متعلق خلش  رہتی ہے۔
چونکہ یہ حدیث محل نظرہے اس لئے کوئی بھی شخص اللہ تعالیٰ کے بندوں کو ایسے کام کاپابند نہیں کرسکتاہے جوآپ صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت نہ ہو۔
 بنابریں میری رائے یہ ہے کہ وضو کے لئے ’’بسم اللہ ‘ ‘ پڑھنا سنت ہے۔ تاہم جس کے خیال میں حدیث پایہ ثبوت کو پہنچتی ہے اسے اس کے مصداق کاقائل ہونا چاہیئے اور وہ ہے کہ ’’بسم اللہ ‘‘ پڑھنا واجب ہے۔
راجح نظریہ یہ ہے کہ ’’لا وضوء‘‘مسند احمد (2/418) حدیث [9418] جزء من الحدیث ، صححہ الحاکم (1/146)وقال احمد لااعلم فی ہذا الباب حدیث لہ اسناد جید وقال : لیس فی ہذا الباب حدیث یثبت۔ سنن الترمذی کتاب الطہارۃ، باب ماجاء فی التسمیۃ عند الوضوء حدیث [25][حسن ]
جزء من الحدیث سے مراد صحیح ہونے کی نفی ہے مراد نہیں ہے۔ [فتاویٰ ابن عثیمین:116-117/4


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔