Saturday, April 4, 2015

امام ابوحنیفہ ؒ اور احادیث

امام ابوحنیفہ ؒ اور احادیث
Maqubool Ahmad Salafi
یہ بات صحیح ہے کہ امام صاحب علمی مقام بہت اونچا ہے ، مگر چونکہ فقہ کی طرف ان کی تمام تر توجہ تھی اور لئے آپ سے متعلق یہی اندازہ لگایا جاتا ہے کہ دیگر مشہور ائمہ کے مقابلے میں آپ کو کم احادیث یاد تھیں۔ اور اس بات کا اعتراف حنفی عالم مولانا منظور نعمانی بھی کرتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ امام صاحب کوچند احادیث یاد تھیں۔
تاریخ ابن خلدون میں هے (( فابوحنیفه رضی الله عنه یُقال بلغت روایته الی سبعة عشر حدیثا اونحوها))
 اس عبارت سے پتہ چلتا ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمہ الله کو ستره ( 17 ) احادیث یاد تهیں ۔
اس کے باوجود ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ امام صاحب کو بالضبط کتنی احادیث یاد تھیں ۔ صرف یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ چونکہ ان کی توجہ فقہ کی جانب تھی اور انہوں نے حدیث کی کوئی کتاب تصنیف نہیں کی بلکہ فقہ حنفی کی تدوین کی اور فقہ حنفی کوئی حدیث کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ اقوال و آراء اور قیاس کا نام ہے ۔
لہذا آپ کو کم احادیث یاد تھیں ، اس کی ایک اور وجہ سمجھ میں آتی ہے کہ اگر امام صاحب کو بہت احادیث یاد ہوتیں تو ان کے بہت سارے مسائل کتاب و سنت کے خلاف نہیں ہوتے ۔
جہاں تک امام صاحب کی طرف پانچ لاکھ احادیث یاد ہونے کی بات منسوب کرنا تو یہ بہرحال غلط ہے اور بات کی کوئی ٹھوس دلیل نہیں ہے ۔



0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔