Saturday, April 4, 2015

غلط عقائد و نظریات

غلط عقائد و نظریات
=_=_=_=_=_=_=_=_=_=

(1) سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت کو سبزی کاٹنے اور سلائی کڑهائی کرنےسے منع کیا جاتا ہے اور گهر ہی میں رہنے کی تاکید کی جاتی ہے.
(2) بده کے دن ناخن کاٹنے سے لاعلاج بیماری لاحق ہوجاتی ہے.
(3) رات میں جهاڑو لگانا گناہ ہے.
(4) جمعہ سے پہلے حائضہ عورت کا غسل کرنا منع ہے.
(5) سامنے سے بلی کا راستہ کاٹنا خطرات کی نشاندہی ہے.
(6) مردہ بچے کے نام پر زندہ بچے کا نام رکهنے سے اس پر بهی وہی آفت آتی ہے.
(7) اذان کے وقت بات کرنے سے مرتے وقت کلمہ نصیب نہیں ہوتا..
یہ سب غلط توہمات اور فضول باتیں ہیں، اسلام ان تمام باتوں سے بری ہے ...لہذا آپ ان باتوں کو اسلام کی طرف منسوب نہ کریں ورنہ گنہگار ٹهہریں گے اور اللہ کے حضور ان باتوں کی جواب دہی ہوگی.


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔