Saturday, March 28, 2015

رمضان میں وفات پانا

رمضان میں وفات پانا

رمضان میں وفات پانے کی واقعتا کوئی خصوصیت وارد نہیں ہے، جو روایات پائی جاتی ہیں ایک بھی صحیح نہیں ہے ۔
البتہ ایک روایت سے روزہ کی حالت میں وفات پانے والے کی خصوصیت ظاہر ہوتی ہے ، ہرکسی کے لئے نہیں ۔ وہ روایت بھی اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ جو عمل صالح کرتا رہاہو اور عمل صالح پر ہی خاتمہ ہوا ہو اس کے لئے یہ فضیلت ہے ۔
روایت اس طرح ہے :
"مَنْ قَالَ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَمَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ " (رواه الإمام أحمد 22813 , من حديث حذيفة ، رضي الله عنه ، وقال الألباني في أحكام الجنائز : إسناده صحيح)
ترجمہ : جس نے لاالہ الااللہ کہا اللہ تعالی کی خوشنودی طلب کرتے ہوئے اور اسی پر خاتمہ ہوا تو جنت میں داخل ہوگا، اور جس نے روزہ رکھا اللہ تعالی کی خوشنودی طلب کرتے ہوئے اور اسی پرخاتمہ ہوا تو جنت میں داخل ہوگا، اور جس نے کوئی صدقہ کیا اللہ کی خوشنودی طلب کرتے ہوئے اور اسی پر خاتمہ ہوا تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔
اس کو امام احمد نے روایت کیا ہے اور امام البانی نے اس کی سند کو صحیح بتلایا ہے ۔

واللہ اعلم
مقبول احمد سلفی


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔