موبائل میں قرآن کریم رکھنے کا حکم
اسلامک دعوۃ سنٹر، شمالی
طائف (مسرہ)
موبائل ایک الکٹرانک آلہ ہے جس سے آج کل متعدد
کام لیا جارہاہے ، اس میں مثبت اور منفی دونوں پہلو ہیں ، شرعی حدود میں رہتے ہوئے
جیسے اس موبائل کا استعمال درست ہے ویسے ہی اس کے ذریعہ ہرقسم کا مثبت کام لینا
بھی درست ہے ۔
آج کل موبائل کے لئے قرآن سافٹ ویر تیار کرلیا
گیا ہے ، جس سے قرآن کی تلاوت کرنے اور اسےحفظ کرنے میں بڑی آسانی ہوگئی ہے ۔
بظاہر موبائل میں قرآن مجید رکھنے اور اس سے تلاوت کرنے یا حفظ کرنے میں شرعی کوئی
ممانعت نہیں ، اس لئے ہم بلاحرج اپنے موبائل میں قرآن مجید رکھ سکتے ہیں۔ موبائل
میں قرآن مجیدیا قرآنی آيات وتلاوت رکھتے ہوئے چند باتوں کو ملحوظ رکھیں۔
٭اسکرین پہ قرآنی آیت نہ رکھیں۔
٭قرآنی آیات یا تلاوت کو رنگ ٹون کے طور پر
استعمال نہ کریں۔
٭موبائل میں قرآن رکھنے کے بعد تدبر کے ساتھ
تلاوت کرنے کا اہتمام کریں۔
٭ موبائل میں گانے، تصاویر، فلمیں او ردوسری
خرافات لوڈ کرنا ناجائز او رحرام ہے اور جس موبائل میں قرآن کریم محفوظ ہو تو اس
میں یہ چیزیں رکھنا قرآن کریم کی سخت توہین اور بے ادبی ہے، اس سے اجتناب لازم اور
ضروری ہے۔
٭بعض قرآنی سافٹ ویر غیروں نے بھی تیارکی ہیں جس
میں خامیاں ہیں ،اس لئے صحیح سافٹ ویر انسٹال کریں۔
٭ انڈرائيڈموبائل پہ تفسیر احسن البیان
اردوموجود ہے ، اسے لوڈ کرلیں، اس سے ترجمہ اور تفسیر دونوں ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں
اور سوشل میڈیا پہ کہیں بآسانی شیر بھی کرسکتے ہیں۔
٭ پلے اسٹور پہ ایک بہترین اپلیکشن اسلام 360 کے
نام سے موجود ہے اس میں متعدد زبان میں قرآن
کے مختلف تراجم وتفاسیر ، مختلف قراء کی تلاوت ، صحاح ستہ ترجمہ وتخریج کے ساتھ
بلکہ مشکوہ المصابیح ، مسند احمد اور سلسلہ صحیحہ بھی موجود ہے۔ اس کی ایک بڑی
خوبی یہ ہے کہ قرآنی آیت اورمذکور ہ کتب حدیث میں موجود کوئی حدیث تلاش کرنا نہایت ہی آسان ہے ۔ موبائل استعمال
کرنے والے ہر شخص کے پاس یہ اپلیکیشن ہونا چاہئے۔
٭ جس موبائل میں قرآن ہو
اسے حمام میں لے جانے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ یہ ایک پروگرام ہے مصحف کے حکم
میں نہیں ہے ، نیز حیض والی عورت کا یا بلاوضو شخص کا اس اپلیکیشن سے تلاوت کرنا
اور ترجمہ وتفسیر پڑھنا کوئی مانع نہیں ہےجبکہ مصحف سے ان دونوں کی تلاوت پہ
اختلاف ہے اور صحیح بات یہ ہے کہ مصحف سے بھی حیض والی عورت اور بلاوضو شخص کے
تلاوت کرنے میں حرج نہیں ہے۔
٭ بعض لوگوں کو شبہ ہے کہ
موبائل سے قرآنی سافٹ ویر ڈیلیٹ نہیں کرسکتے ہیں گناہ ہوتا ہے ، یہ بات غلط ہے ۔
یہ محض ایک پروگرام ہے اسے ضرورت کے تحت ڈیلیٹ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔