Monday, January 12, 2015

کھانا کھاتے وقت یا بعد میں پانی پینا

کھانا کھاتے وقت یا بعد میں پانی پینا


کتاب و سنت میں ایسی کوئی دلیل نہیں ملتی جس میں کھاتے وقت یا کھانے کے فورا بعد پانی پینے کی کراہت ہو۔ اور نہ ہی یہ کہنا درست ہے کہ کھانا کھانے کے فورا بعد پانی پینا سنت ہے کیونکہ مجھے ایسی کوئی روایت نہیں ملی۔
یہاں یہ دھیان رہے کہ قدیم و جدید اطباء نے کھانا کھانے کے فورا بعد پانی پینے کو نظام انہضام میں خرابی پیدا ہونے کا سبب بتایا ہے ۔  بعض علماء کی طرف سے بھی اس طرح کی باتیں منقول کی جاتی ہیں۔
ہم مختصر طور پر یہ کہ سکتے ہیں کہ اگر آپ کھاتے وقت یا بعد میں پانی پینے کے عادی ہیں اور آپ کو ہاضمے کی دقت محسوس نہیں ہوتی تو یہ عمل جاری رکھنے میں آپ کے لئے کوئی حرج نہیں لیکن اگر اس کے عادی نہیں یا آپ کو ان اوقات میں پانی پینے سے دقت محسوس ہوتی ہے تو بعد میں پی لیں تاکہ آپ کا انہظام درست رہے۔
جدید اطباء کا کہنا ہےکہ کھانے کے بعد پانی پینا زہر کی طرح ہے. پانی فوری طور پینے سے اس کا اثر انہضام فعل پر پڑتا ہے. ہم جو کھانا کھاتے ہیں وہ ناف کے بايے حصہ میں واقع saucesمیں جا کر پچتا ہے. saucesایک گھنٹے تک کھانا کھانے کے بعد غالب رہتی ہے. معدہ میں گرمی کی وجہ سے ہی کھانا ہضم ہوتا ہے۔اگر ہم فوری طور پانی پی لیتے ہیں تو کھانا ہضم ہونے میں کافی دقت ہوتی ہے۔ اس لئے کھانے اور پانی پینے میں یہ فرق ہے.کھانا کھانے کے تقریبا پون گھنٹے یا ایک گھنٹے کے بعد پانی پینا مناسب ہوتا ہے.


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔