Wednesday, April 1, 2020

اسلام 360 اپلیکیشن کا مالک زاہد حسین کراچی کا طائف دورہ


اسلام 360 اپلیکیشن کا مالک زاہد حسین کراچی کا طائف دورہ

تحریر: مقبول احمد سلفی
داعی /اسلامک دعوۃ سنٹر-طائف

کراچی پاکستان سے تعلق رکھنے والا ہاہمت اور شیردل نوجوان زاہد حسین چھیپا جو اپنی آئی ٹی کی کمپنی چلاتے ہیں انہوں نے آج جمعہ کو طائف شہر کا دورہ کیا جہاں زیرتعمیرجامعہ طائف کی ایک کمپنی میں میرے خطبہ جمعہ کے بعد اسلام 360 (قرآن وحدیث سرچ سافٹ ویر) جوایک قابل تعریف ،نہایت ہی اہم انڈورائڈ اپلیکیشن ہے انہوں نے اس اپلیکیشن کو متعارف کرایا اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی واضح کیا ۔اس نوجوان کے اس اہم کارنامے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر آدمی کچھ کرنے کی ٹھان لے تو دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں ہے بس زاہدجیساعزم واستقلال چاہئے۔
ان کے ذریعہ معلوم ہواکہ اس اپلیکیشن کے بہت سے فوائد وخصوصیا ت ہیں ان میں سے چندمندرجہ ذیل ہیں ۔
(1) قرآن کو پارہ ، سورت اور مختلف ترجمہ کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔
(2) اس میں مختلف مذاہب کے 8 تراجم شامل ہیں ۔
(3) عربی تلاوت مختلف 17 قاریوں کی آواز میں سن سکتے ہیں ۔
(4) اگر آپ کوئی آیت یاد کرنا چاہیں تو دہرانے کی ضرروت نہیں ایک لاکھ مرتبہ وہ آیت خود ہی پلے ہوتی رہے گی ۔
(5) انگریزی ترجمہ پڑھ بھی سکتے ہیں اور سن بھی سکتے ہیں ، اسی طرح اردو ترجمہ بھی ۔
(6) سب سے بڑی خوبی اردو نہ جاننے والوں کے لئے یہ ہے کہ اس میں پورے قرآن کا رومن اردو ترجمہ بھی شامل ہے ۔
(7) قرآن کے تمام مادے جن کی تعداد تقریبا 77881 ہے ، ان سب کی اردو اور انگریزی لغت بھی موجود ہے ۔
(8) قرآن کے اعشاریہ بھی موجود ہیں جن کے ذریعہ قرآن کو سیاق وسباق کے حساب سے پڑھا جاسکتا ہے ۔
(9) ایک ہزار کے قریب اس میں موضوعات مذکور ہیں۔
(10) تفسیر ابن کثیر اور تفہیم القرآن بھی اس میں شامل ہیں۔
(11) کتب حدیث میں صحاح ستہ ترجمہ وتخریج کےساتھ موجود ہے جونہ صرف عوام کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ علماء وطلباء کے لئے بھی مفید ہے ۔
(12) جہاں قرآن میں تلاش کا آبشن ہے وہاں احادیث کو بھی نمبر اور موضوع کے حساب سے اردو اور انگریزی دونوں زبان میں تلاش کرسکتے ہیں۔
(13) یہ اپلیکیشن انڈورائڈ کے علاوہ پی سی پر بھی دستیاب ہے ۔
(14) اسے ایک بار لوڈ کرنے کی ضرورت ہے بس اسی وقت انٹرنیٹ چاہئے اس کے بعد آپ بغیر انٹرنیٹ کے اسے چلاسکتے ہیں۔
(15) اس میں شیئرکرنے کی بھی سہولت ہے ، آپ کسی آیت اور اس کا ترجمہ ،حدیث اور اس کا ترجمہ کہیں بھی شیئر کرسکتے ہیں۔
(16) اس میں قرآن وحدیث کے علاوہ مسنون دعائیں اور عبادات کو بھی داخل کیا گیاہے۔
اسے زاہدحسین نے کئی سالوں کی محنت شاقہ اور ہزاروں روپئے خرچ کرکے تیار کیا ہے اور لوگوں کے لئے بغیرفیس لوڈکرنے کی سہولت دی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ یہ اپلیکیشن اس وقت 177 ممالک میں استعمال کیا جارہاہے جو اس کی مقبولیت کا گواہ ہے ۔ میری آپ سے گذارش ہے کہ پہلی فرصت میں اسے لوڈ کریں اور اس سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں اور دوستوں کو بھی صلاح دیں۔ اس میں اصلاح وترمیم یا اضافے کی کوئی شکل آپ کو نظرآئے تو مجھے اطلاع کریں ،زاہد حسین صاحب کواس سلسلے میں باخبرکروں گا۔ پروگرام میں شامل لوگوں ہندی اور بنگلہ زبان کا مطالبہ کیا توانہوں نے کہاکہ اس پہ بھی کام جاری ہے نیز مسند احمدپر بھی کام جاری ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ زاہد صاحب کے لئے یہ کام صدقہ جاریہ بنائے اور لوگوں کے لئے منفعت بخش۔
نوٹ : جلد ہی پروگرام کا ویڈیو یوٹیوب پہ اپ لوڈ کیاجائے گا تاکہ اس کا تعارف واستعمال خود اس کے ذمہ دار کی زبانی جان سکیں۔ ان شاء اللہ

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔