Tuesday, July 4, 2017

نافعہ نام سے بچی کو پکارنا

نافعہ نام سے بچی کو پکارنا

میرا یہ سوال ہے کہ حدیث میں برکہ نام رکھنے کی ممانعت آئی ہے اور ایک بچی ہے اس کا نام امۃ النافع ہے تو کیا اسے نافعہ کہہ کر پکار سکتے ہیں اور کیا یہ ممانعت میں شامل ہے ؟
جواب : برکہ نام رکھنے کی  صریح ممانعت وارد نہیں  ہے البتہ اس کی کراہت کا پہلو ظاہر ہوتا ہے جیساکہ مسلم شریف کی حدیث میں ہے ۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
أراد النبيُّ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ أن ينهى عن أن يُسمَّى بيعلى ، وببركةَ ، وبأفلحَ ، وبيسارٍ ، وبنافعٍ . وبنحوِ ذلك . ثم رأيتُه سكت بعدُ عنها . فلم يقل شيئًا . ثم قُبِضَ رسولُ اللهِ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ ولم يَنْهَ عن ذلك . ثم أراد عمرُ أن ينهى عن ذلك . ثم تركَه .(صحيح مسلم:2138)
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ فرمایا کہ آپ یعلیٰ(بلند) ،برکت، افلح،یساراور نافع جیسے نام رکھنے سے منع فرمادیں،پھرمیں نے دیکھا کہ آپ خاموش ہوگئے،پھر آپ کی وفات ہوئی تو آپ نے ان ناموں سے نہیں روکا تھا،پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے روکنے کا ارادہ نہیں کیاتو انھوں نے بھی(یہ ارادہ) ترک کردیا۔
اس حدیث میں نافع کا بھی لفظ آیاہے جس سے نافع نام رکھنے کی کراہت معلوم ہوتی ہے البتہ  یہ نام رکھنا جائز ہے ۔ نافع سے متعلق یہ  بات بھی جان لیں کہ نافع اللہ تعالی کے اسمائے حسنی میں سے بھی نہیں ہے اس لئے عبدالنافع نام رکھنا  صحیح نہیں ہے  تو جس طرح عبدالنافع صحیح نہیں ہے اسی طرح امۃ النافع بھی درست نہیں ہے ۔ نافع اللہ کی صفت ہے ۔
رہا مسئلہ نافعہ کہنے کا تو اس کا جواز نکلتا ہے مگر امۃ النافع نام رکھ کر نافعہ پکارنا ہرگز صحیح نہیں ہے کیونکہ امۃ النافع میں نافع کا استعمال اللہ کے لئے ہوا ہے نہ کہ لڑکی کے لئے ، صرف نافعہ نام رکھنا  یا پکارنا جائز ہے ۔

واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمدسلفی

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔