Thursday, April 27, 2017

ایڈیٹرمیدان صحافت کے نام


ایڈیٹرمیدان صحافت کے نام

اخبار حقیقت کا آئینہ ہوتا ہے ، یہ وہی کچھ پیش کرتا ہے جسے سچ کی آنکھوں نے دیکھا ہوتا ہے مگر مادی دور میں بہت سے اخباروں نے  حقیقت کے اس آئینے کو توڑ دیا ہے ۔ مادیت نے نہ صرف اخبار کو بلکہ مکمل صحافت کو متاثر کردیا ہے تاہم اس روشن خیال دور میں حقیقتا جس کا نام تاریک خیال دور ہونا چاہئے تھا کچھ ایسے بھی اخبار ہیں جو مستند خبروں ، وقیع معلومات، مفید کالم ، مبنی بر حقیقت سچائی اور عمدہ مضامین کو جگہ دیتے ہیں ۔ ایسے صفات کے حامل گنے چنے چند اخباروں میں ایک نام سہ روزہ  "میدان صحافت " کا بھی ہے جو مسلسل ایک سال سے مالگاؤں سےشائع ہوتا آرہاہے ۔اس اخبار سے نہ صرف خبررسانی ہورہی ہے بلکہ اکثر شمارے میں کتاب وسنت پر مبنی اسلامی مضامین  کی اشاعت کے ذریعہ دین اسلام کی خدمت بھی ہورہی ہے اور اردو ادب کی آبیاری اپنی جگہ۔ آج اس اخبار کے ایک سال مکمل ہونے پر بطور خاص اس کے ایڈیٹرمحترم شہزاد اختر صاحب اور بالعموم موصوف کی مکمل ٹیم کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ یہاں پہ میں اپنے رفیق محترم مدرسہ محمدیہ کے ناظم شیخ ابومعاذ اشفاق احمد محمدی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں پہلی فرصت میں اس اخبار کی طرف توجہ مبذول کرائی اور اس میں مضامین کی نشرواشاعت کے لئے میرا تعاون کیا۔
میدان صحافت کا تسلسل اس کے استحکام کی دلیل ہے ،ایڈیٹر صاحب سے گزارش ہے کہ یونہی حقیقت کاآئینہ دکھاتے رہیں ، اور سچائی کی نشرواشاعت میں لومۃ لائم کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی بھلائی کی فکر کریں ۔ جہاں اکثراخبار بدنام ہوں وہاں سچائی کی عکاسی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے مگر ہمیں میدان صحافت سے سچائی ہی کی امید ہے ۔ کاش کے سبھی اخبار والے سوچتے کہ ہم حقیقت کا آئینہ ہیں ،انہیں حقیقت کا آئینہ ہی رہنے دیں ۔
مقبول احمد سلفی
داعی ومبلغ

اسلامک دعوۃ سنٹر-طائف –سعودی عرب 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔