Tuesday, April 18, 2017

چند سوالات اور مقبول احمد سلفی کے جواب

چند سوالات اور مقبول احمد سلفی کے جواب
سائل : ملک فخر حسین ، پاکستان

پہلا سوال: کچھ لوگ درباروں پہ جاکے منت مانگتےہیں کہ میرا کام ہوجائے تو فلاں بابا کے نام سے جانور ذبح کروں گا ، کیا ایسا کرناصحیح ہے ؟
جواب : درباروں پہ ، درباریوں کے لئے یا کسی بھی غیراللہ کے نام سے منت ماننا حرام اور شرک ہے کیونکہ منت عبادت ہے اور عبادت صرف اللہ کے لئے انجام دی جائے گی یعنی صرف اللہ تعالی کے لئے ہی منت مان سکتے ہیں ۔
دوسرا سوال : کوئی آدمی سفر میں ہے اور اسےاحتلام ہوگیا ، نماز کا وقت ہے ، نہانے کے قابل پانی نہیں ہے تھوڑا سا ہے تو اس صورت میں آدمی کیا کرے ؟ اور میں نے سنا ہے کہ تیمم کرنے سے ہڈی بھی پاک ہوجاتی ہےتو کیا یہ بات صحیح ہے ؟
جواب : نماز کا وقت ہوگیا ہو اور غسل کے لئےپانی نہیں ہے تو تیمم کرلے ، اس سے وضو اور غسل دونوں ہوجائے گا۔ کپڑے میں منی لگى ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اسے کھرچ لے ، منی پاک ہے اور اگر گیلی ہو تو اتنی جگہ دھولے ۔ تیمم سے ہڈی پاک ہونے والی بات ثابت نہیں ہے ۔
تیسرا سوال: کچھ لوگ فجر کی جماعت ہوتے وقت مسجدمیں آتے ہیں اور وہ سنت پڑھے بغیر جماعت میں شامل ہوجاتےہیں تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے جبکہ سنت پہلے ہے اور فرض بعد میں ؟
جواب : جب فجر کی نماز شروع ہوجائے اس وقت اگرکوئی آدمی مسجد میں آئے تو جماعت میں شامل ہوجائے اور فرض پڑھنے کے بعد الگ سے دوسنت ادا کرلے ۔ یہی سنت طریقہ ہے جو لوگ جماعت کے وقت جماعت چھوڑکر سنت پڑھتے ہیں وہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کے خلاف کرتے ہیں ۔ ہاں یہ بات صحیح ہے کہ سنت پہلے ہے اورفرض بعد میں مگر جماعت کھڑی ہونے کے بعد اب سنت کا وقت نہیں رہا فرض ادا کرنے کاوقت ہوگیا ، رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے : جب فرض نماز کی اقامت ہوجائے تو سوائے فرض کے کوئی نماز نہیں ۔
چوتھا سوال : مجھے منت مانگنے کا طریقہ بتلادیں کیونکہ ہمارے یہاں طرح طرح سے منت مانگی جاتی ہے اور مجھے صحیح طریقہ نہیں معلوم ہے ؟
جواب : اولا منت ماننا ہی نہیں چاہئے کیونکہ اس سے کچھ ہوتا نہیں ہے سوائے بخیل کا مال صرف ہونے کے ،پھر بھی کوئی منت ماننا چاہتاہے تو مان سکتا ہے ۔منت ماننے کا طریقہ یہ ہے کہ آدمی اللہ کے لئے یہ مانے کے میرافلاں کام ہوگیا تو اللہ کی راہ میں جانور ذبح کرکے غریبوں کو کھلاؤں گا یا اتنےروپئے فقراء ومساکین کو صدقہ کروں ۔ اس کے لئے دربار پہ نہ جائے اور نہ ہی کسیغیراللہ کی نیت دل میں کرے ورنہ شرک ہوجائے گا۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
مقبول احمد سلفی

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔