ایک مخلصانہ پیغام الیاس
قادری ہے نام
تحریر: مقبول احمد سلفی
دعوت اسلامی پاکستان کے
مؤسس وبانی الیاس قادری بریلوی نے کہیں سے باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی ہے ۔ ان کے
پاس کوئی ڈگری نہیں مگر علم کے نام پر بڑے بڑے کارخانے چلا رہے ہیں ۔ سب سے بڑا
کارخانہ تنظیم دعوت اسلامی ہے جس میں درس وتدریس، تصنیف وتالیف ،بحث وتحقیق، فتوی
نویسی ، دعوت وتبلیغ ، کشف وکرامات ، روحانی علاج ومعالجہ، چلہ ومراقبہ، حلقہ
ذکرجماعی، تعلیم تصوف، محفل وجد، مجلس عشاق ، بیعت وارادت اور مجلس مکتوبات
وتعویذات عطاریہ جیسے علوم وفنون کے دریا بہتے ہیں ۔ کہاجاتا ہے اس کارخانے میں
سنتوں کی خدمت کے لئے 81 سے زائد شعبہ جات ہیں جن کی سرپرستی مفتی وقارالدین قادری
کے اکلوتے خلیفہ ،ٹی ٹی ایس کے مصنوعی امیر(مصنوعی اس لئے کہ خود ان کی جماعت کے
لوگ ہی کہتے ہیں کہ جب یہ بریلوی کے دوسرے اسٹیج پر کبھی نہیں دکھے نہ ہی کسی
انتخاب کے ذریعہ انہیں امیر بنایا گیا تو امیر کیسے ہوگئےجبکہ پاکستان میں
بریلویوں کی متعدد تنظیمیں ہیں)، علمی اسناد سے معدوم الیاس قادری کر رہے ہیں۔ اس
امیرکے القاب پر ایک نظر ڈالیں تو ہم حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے ۔ لیجئے
ملاحظہ ہو بلاسند امیر کے القاب ۔
(عالمِ نبیل، فاضلِ
جلیل، عاشق رسول ِ مقبول۔ یاد گارِ اسلاف، نمونہء اسلاف۔ مبلغ اسلامِ رھبر قوم۔
عاشقِ مدینہ، فداے مدینہ۔ فداےء غوث الوَرٰی، فداےء سیدُنا امام احمد رضا،صاحبِ
تقوٰی۔ مسلکِ اعلی حضرت کے عظیم ناشر و مبلغ وپاسبان و ترجمان۔ صاحبُ المجْدِ
والجَاہ، فیضِ رساں،عمیمُ الجود والاِحسان۔امیر دعوت اسلامی، امیر اہلسنت محسن دین
و ملت، ترجمانِ اھل سنت، مخدومِ اھل سنت،فخر اھلِ سنت۔نائبِ غوثِ اعظم،نائب اعلی
حضرت،پیکرِ سنت، حامیِ سنت، ماحی بدعت، شیخ وقت، پیرِ طریقت،امیرملت وغیرھا۔)
باعتبارجہل مجھے تبلیغی
جماعت کے امیر اور دعوت اسلامی کے امیر میں کوئی فرق نہیں لگتاہے ، جیسے وہ لوگوں
میں تبلیغ کے نام پر اندھی تقلید اور نراجہل پھیلارہے ہیں ویسے ہی یہ امیر دعوت کے
نام پر لوگوں میں جہل کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں ۔ دعوت اسلامی اور مدنی چینل کے
ذریعہ لوگوں میں پھیلائے جارہے شکوک وشبہات، جہل ونادانی، شرک وبدعات، ہندوانہ رسم
ورواج، کفروالحاد، تصوف وطریقت، شرکیہ نعتین، نظمیں، تعلیمات وتعویذات کو دیکھ کر
گمراہی کے بھیانک انجام سے ڈراتے ہوئے میں الیاس قادری صاحب کو سیدھے راستے پر آنے
کا مخلصانہ پیغام دیتا ہوں ۔
(مجھے اپنی اور ساری
دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاء الله عزوجل ۔۔۔۔الیاس قادری)
اگر الیاس قادری کے اس
جملے میں ذرہ برابر بھی سچائی ہوگی تو میرے پیغام پہ غور کرتے ہوئے پہلے اپنی
اصلاح کریں گے اور پھر ساری دنیائے بریلویت کی اصلاح کی فکر کریں گے ۔ اس امید کے
ساتھ "فَوَ اللَّهِ لَأَنْ يُهْدَى بِكَ رَجُلٌ وَاحِدٌ خَيْرٌ لَكَ مِنْ
حُمْرِ النَّعَمِ" ۔ (صحیح البخاری :2942)
ترجمہ: اللہ کی قسم
(یاد رکھو )کہ اللہ تعالی تمہارے ذریعہ سے کسی کو ہدایت دیدے ، یہ تمہارے لئے سرخ
اونٹوں سے بھی بہتر ہے۔
مزار پرستی : مدنی چینل کے سبب آج
براہ راست گھرگھر شرک عام ہورہاہے ، لوگوں کی بھیڑ مسجدوں ے بجائے مزاروں پہ جمع
ہونے لگی ہے ۔ مردوں استغاثہ، میت کے لئے نذرونیاز، نیک اعمال کے بجائے اموات کا
وسیلہ، قبروں پہ چڑھاوے ، قبروں پہ چراغاں ، قبروں سے تبرک، قبروں کو سجدہ، قبروں
پہ تعمیر، قبروں سے تجارت یعنی بریلویت کے سارے امور قبروں سے جڑے ہیں۔ کچھ بھی ہو
قبروں سے حل کرنا ہے۔ ایک آدمی نے مجھے خبر دی ہے کہ جسے کسی لڑکی سے زنا کرنا
ہواور لڑکی قابو نہیں آرہی ہوتو مزار پہ جاکر بابا سے مدد مانگی جاتی ہے ۔ فلم ہٹ
نہیں ہورہی ہے ، کسی لڑکی سے عشق نہیں ہوپارہاہے ، کسی کے درمیان نفرت پیدا کرنی
ہے ، کسی کی جائیدادودولت ہڑپنا ہے، ڈانس کلب اور فلمی دنیا میں نوکری نہیں مل
پارہی ہے، نشے کی تجارت میں فائدہ نہیں ہورہاہے ۔ ان سبھی کاموں کے لئے مزار کا رخ
کیا جاتا ہے اورعوام کی عقیدت ہے کہ بابا ان سارے کاموں کو حل کردیتے ہیں ۔اللہ کی
پناہ۔
اسلام نے قبروں کو اونچی
کرنےاور پکی کرنے سے منع ہے تاکہ کہیں اسے سجدہ گاہ نہ بنالیا جائے ۔ بریلویوں نے
قبریں پختہ اور اس پہ بلند عمارت بناکے اسےسجدہ گاہ اور تجارت کا مرکز بناڈالا۔ تو
جہاں قبرپرستی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے وہیں مدنی چینل کی بھی اصلاح کی ضرورت ہے ۔
یہاں سے اسلام کی سچی تصویر پیش کرنا چاہئے نہ کہ شرک وبدعات اور توہمات وباطل
خیالات کی اشاعت کرنی چاہئے ۔
الیاس قادری کے خواب : قادری صاحب کے یہاں
باقاعدہ خواب اور کشف وکرامات کا ایک مستقل شعبہ ہے جہاں لوگ اپنی مرضی سے جب
چاہیں اور جیسے چاہیں خواب دیکھتے ہیں شرط یہ ہے کہ خواب قادری صاحب کے حق میں
دیکھے جائیں ورنہ سخت عتاب ہے۔ مفتی ابوداؤد قادری نے الیاس قادری کے نام ایک
مکتوب میں ان کی پول کھول دی ہے اور مخالفات بریلویہ پہ زبردست سرزنش کی ہے ۔اس
مکتوب میں خواب سے متعلق لکھتے ہیں کہ امیر دعوت اسلامی کی تشہیر ونمائش کے لئے خوابوں
اور کشف وکرامات کا بھی باقاعدہ شعبہ ہے جہاں سے بکثرت اور مسلسل اس قسم کی نمائشی
چیزوں کی اشاعت ہوتی رہی ہے ۔دعوت اسلامی کے ایک مبلغ نے خواب دیکھا کہ حضور ﷺ نے
اس سے ارشاد فرمایا: الیاس قادری کو مجھ رحمۃ للعالمین کا سلام فرمانا اور ان سے
کہنا کہ تم خود ابراہیم قادری کو گلے لگالو،جب الیاس قادری سے یہ خواب بیان کیا تو
کہا اسے لوگوں میں بیان مت کرو ورنہ امت میں فساد پھیلے گاجب دعوت اسلامی کے
اراکین میں یہ بات آئی تو کہا معاذاللہ کیا سرکارﷺ امت میں فساد ڈالنے کے لئے
پیغام بھیج رہے ہیں؟
الیاس قادری کی بہن نے
خواب دیکھا کہ ایک بار اس کے والدنوارانی چہرے والے ایک بزرگ کے ساتھ تشریف لائے ،
میرا ہاتھ پکڑکر کہا بیٹی ! تم ان کو پہنچانتی ہو؟ یہ ہمارے میٹھے میٹھے مدنی آقا
ﷺ ہیں ۔ پھر شہنشاہ رسالت مجھ پر شفقت کرنے لگے اور کہا تم نصیب دار ہو۔
اسی بہن نے ایک اور
خواب سنا یاکہ بڑے بھائی جان نے مجھے خواب میں اپنی قبر کے حالات کے بارے میں
بتاتے ہوئے کہا جب مجھے قبر میں رکھا گیا اور میری طرف عذاب بڑھا تو بھائی الیاس
کا ایصال میرے عذاب کے درمیان حائل ہوگیا۔
ایک بارخود الیاس قادری
نے خواب دیکھا ایک مجلس سجی ہوئی ہے ، جس میں صحابہ کرام حاضر خدمت ہیں، اعلی حضرت
بھی حاضر خدمت ہیں ،آپ یعنی الیاس کے سر پر عمامہ ہے ۔حضور نے اعلی حضرت کے سرسے
عمامہ اتارکر الیاس قادری کے سر پر رکھ دیا۔ نعوذباللہ من ذلک
الیاس قادری کی کتاب
فیضان سنت میں مذکور ہے ایک شخص نے خواب دیکھا کہ حضور ﷺ الیاس عطار کے والد سے اس
کا تعارف کرارہے ہیں ، الیاس عطار کے والد نے اس شخص سے کہا الیاس عطار کو کہنا اس
کی امی نے بھی سلام بھیجا ہے ۔ اس واقعہ پر مفتی ابوداؤد قادری نے لکھا ہے کہ خواب
دیکھنے والا فخر سے کہہ رہاہے کہ میں نے الیاس عطار کے والد سے مصافحہ کرنے کی
سعادت حاصل کی جبکہ فخر تو اسے حضور ﷺ سے مصافحہ کرکے کرنا چاہئے تھا۔ حضور ﷺ کو
اس نے اہمیت نہیں دی ۔ مزید آگے لکھتے ہیں : کیا الیاس عطار کی امی کا سلام بھیجنا
اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ الیاس عطار منگھڑت خوابوں کے ذریعہ اپنے سارے خاندان کے
تعلقات حضور ﷺ سے دکھانا چاہتے ہیں؟
یہ ہے الیاس قادری
کااصل چہرہ ۔ عام قصے اور عام خوابوں میں کشش نہیں ہے اس لئے نبی ﷺ کی طرف منسوب
کرکے جھوٹے خواب بیان کرکے خود کو امیراہلسنت کہلاتا ہے اور لوگوں میں اسی قسم کی
جھوٹی باتیں نشر کرتا ہے ۔ ان کا مذہب جھوٹے خواب وخیال پہ مبنی ہے ، سنت کے نام
پر بنے جھوٹے کارخانوں میں چیلے چمچوں کے ذریعہ باتیں گھڑتا ہے اور مدنی چینل کے
ذریعہ دنیا میں عام کرکے سیدھے سادے لوگوں کو گمراہ کرتا ہے ۔ الیاس قادری کو میرا
پیغام ہے ہی قارئین کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس گمراہ شخص کی گمراہی بند کریں ۔ ورنہ
ابھی جوہے ،ہے ہی ، مرنے کے ان کے مریدین مصنوعی کارخانے سے نہ جانے کون کون سا
خواب اور قصہ تراش تراش کرلائیں گے ۔ مزار کی بات ہی چھوڑیں ، ان کے سامنے
شہبازقلندر کی درگاہ بھی پھیکی پڑجائے گی۔
پاکپتن میں واقع جنتی
دروازے کے متعلق الیاس قادری ذکر کرتے ہیں کہ نظام الدین اولیاء نے نبی ﷺ کو
بیداری میں خلفاء اربعہ کے ساتھ اس دروازے سے گزرتے دیکھا ۔ اصل میں یہ لوگ خود کو
مصنوعی ولی بنانے کے لئے خواب نبی کا سہارا لیتے ہیں ، خواب کا سہار ا لینا بہت ہی
آسان ہے ،نہ کوئی گواہی نہ ثبوت ۔ نبی کو خواب میں اس طرح پیغام دیتے سنا، نبی کو
بیداری میں دیکھا ۔ عوام بھی کالانعام ، فورا مان لیا اور ولی کا درجہ دینے لگی ۔
اللہ ھو المستعان
الیاس قادری کی کرامات : خواب کی طرح الیاس قادی
کی کرامت بھی گھڑی جاتی ہے ، فیکٹری اپنی ہے ، چیلے چمچے زرخرید غلام کی طرح ہیں،
جیسی کرامت چاہئے گھڑ ڈالی اور الیاس قادری کی طرف منسوب کردیا۔ نہ جانے الیاس
قادری کے مرنے کے بعد کرامات کا کیا طوفان برپا ہوگا ؟
ایک پیدائشی نابینا کے
چہرے پر الیاس قادری نے اپنی نگاہ ولایت ڈالی اس کی آنکھ روشن ہوگئی ۔الیاس قادری
کی کرامت سے موبائل بغیر الیکٹری اور چارجر کے آپ خود چارج ہونے لگتا ہے ۔ ایک
مرتبہ الیاس قادری کا بیان جاری تھا ۔دوران بیان الیاس صاحب نے کہا ابھی بارش ہوگی
مگر معمولی ہوگی لہذا کوئی فکرمند نہ ہو، لوگوں نے دیکھا مطلع صاف ہے ،کہیں بارش
کے آثار نہیں مگر ولی کامل کی زبان مبارک سے نکلے الفاظ کی تائید میں بارش ہونے
لگی ۔
اسی طرح دو مدنی منے کی
کہانی ہے اسے کچڑا چننے والا کچھ سنگاکر بیہوش کرکے بوری میں ڈال کرلے بھاگا ۔ جب
بچوں کو ہوش آیا تو دیکھا کچڑا والا ایک جگہ بیہوش پڑا ہے اور ایک سبزعمامے والا
بزرگ جن کے چہرے پر نور برس رہاتھا اس نے بچے کو تسلی دی اورگھر چھوڑ دیا، بچے کی
ماں حیران تھی وہ بزرگ کون تھاچنانچہ جب وہ سوتے وقت مکتبۃ المدینہ کی وی سی ڈی
" عوامی وسوسے اور امیراہلسنت کے جوابات" لگایا اور شیخ طریقت
امیراہلسنت ظاہرہوئے تو مدنی منے نے کہا یہی تو وہ بزرگ ہیں۔ ان کے والد صاحب بھی
کرامت میں کچھ کم نہ تھے ۔ بیان کیاجاتا ہے کہ جب وہ قصیدہ غوثیہ پڑھتے تو چارپائی
زمین سے بلندہوجاتی ۔
اس قسم کے واقعات گھڑ
گھڑ کر عطاری لوگوں کے دلوں میں اپنے تئیں عقیدت بنارہاہے تاکہ دنیا میں بھی
خودساختہ امیر اور باپاجانی بنارہے اور مرنے کے بعد تو مزار فکس ہے ہی۔
مدینہ کا سفر: الیاس قادری کا سفر
مدینہ بڑے عجیب وغریب انداز میں بیان کیا جاتا ہے ۔ خاکساری، رقت، اشک اور حب
مدینہ کا وہ نقشہ کھیچا جاتا ہے کہ الیاس آدمی نہیں کوئی دوسری ہی مخلوق ہو۔ مکہ
گیا تو کعبہ کو پیٹھ نہیں کی ، مدینہ آیا تو نزلہ کے باوجود ناک نہ سنکی بلکہ
ہرلحاظ سے ادب ظاہرکیا۔بغیر چیل کے چلا ، مدینے کی گلیوں میں جھاڑولگانے کی سعادت
حاصل کی بلکہ حرم مدنی میں بھی اجازت طلب کرکے جھاڑو لگایا۔ جب بریلوی شریف کے
مزار پہ قادری کی حاضری ہوئی تھی تو زمین پر لوٹ پوٹ ہوکر مزار تک پہنچے ، حاضرین
نے اس قدر حب اعلی حضرت دیکھ کر پورے بدن کا بوسہ لینا شروع کردیا۔ الیاس قادری
کہتے ہیں مجھے اعلی حضرت کے ذریعہ میٹھے میٹھے ﷺ کی پہچان ہوئی ۔ بہرکیف ! مدینہ
سے واپسی پر ایسےالوداعی اشعار کہے کہ آج بھی اس کا پڑھنے والا اشکبار ہوجاتا ہے
۔بیان کیا جاتاہے کہ حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) کے مبلغ دعوتِ اسلامی عبدالقادر
عطاری نے ایک بار خواب میں سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی زیارت
کی۔ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے لب ہائے مبارکہ جو جنبش ہوئی اور رحمت
کے پھول جھڑنے لگے اور الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے:۔ الیاس قادری کو میرا سلام کہنا
اور کہنا کہ جو تم نے الوداع تاجدارِ مدینہ والا قصیدہ لکھا ہے وہ ہمیں بہت پسند
آیا ہے اور کہنا کہ اب کی بار جب مدینے آؤ تو کوئی نئی الوداع لکھنا اور ممکن نہ
ہو تو وہی الوداع سنا دینا۔
یہ بریلوی حضرات اپنی
خواہش کو دین کا نام دیتے ہیں اور خواہشات نفس پر چلنا سنت کی پیروی اور نبی ﷺ سے
عشق ومحبت گردانتے ہیں ۔ صحیح سند سے حضرت عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں آدمی کا اہم
مقصد پیٹ پالنا ہوگا اور اپنی خواہش پر چلنا اس کا دین ہوگا۔آج الیاس قادری اور ان
کا ٹولہ ہوبہو اس قول کا مصداق ہے ۔اپنی خواہشات کو دین کا نام دے کر مزاراور
مختلف قسم کے گورکھ دھندوں کے نذرانے کی کمائی ان کا مقصدحیات ہوگیا ہے۔
الیاس قادری کے اشعار
میں شرک ، بیان میں شرک ، تصنیف میں شرک بلکہ اکثر اقوال وافعال میں شرک کی دعوت ،
مخصوص چیلوں کے ذریعہ اپنی فضیلت سازی، عمامہ کی نمائش، عربی تمدن ومعاشرت کی
نقالی کا فریب ، ضعیف وموضوع روایات کے ذریعہ اپنے مسلک کی تائیدکی جاتی ہے بلکہ
جھوٹی جھوٹی باتیں گھڑ کر عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے ۔محمد اویس عالم لاہوری نے
"تعارف بانی دعوت اسلامی اور ان کی خدمات " کے نام سے پانچ حصوں میں
خودساختہ امیر کے جھوٹےمناقب وفضائل اور جھوٹے خدمات کا ذکر کیا ہے جو ہماری ویب
ڈاٹ کام پرموجود ہے ۔
میں نے جہاں تک الیاس
قادری کو پہچانا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ان کی رمق دمق جھوٹے اور منگھڑت خواب پر
مبنی ہے جس کی پول ان کی ہی جماعت کے مفتی ابوداؤد نےکھول کر رکھ دی ہے ۔جھوٹے
خواب کے ذریعہ اپنی فضیلت، والد کی فضیلت، والدہ کی فضیلت ، بھائی اور بہن کی
فیضلت بیان کرکے اپنے پورے خاندان کی نسبت رسول سے جوڑ لی اور لوگوں کے اذہاب
وقلوب پر اپنی عقیدت کا مکر ڈال دیا ہے ۔ یہ آج جتنے بڑے ولی تصور کئے جاتے ہیں
مرنے کے بعد اس کے سوگنے ولی وداتا بن جائیں گے اور آج جس قدر ان کے شان میں غلو
کی جاتی ہے ، الیاس قادری موجود ہوتے ہوئے بھی کسی کو نہیں روکتے ،روکیں گے کہاں
سے کیوں بناوٹ کا حکم اسی قادری فیکٹری سے صادر ہوتا ہے تو کیا حال ہوگا جب
عالیشان بنگلے میں دفن کیا جائے گااور کمائی کے لئے سو کرشمائی کارخانے کھولے
جائیں گے ؟۔
میں تو ایک خیرخواہ کی
حیثیت سے نبی ﷺ کا یہ فرمان سنا نا دینا چاہتاہوں ، ہدایت دینے والا اللہ ہے ۔ نبی
ﷺ فرماتے ہیں ۔
من دعا إلى هدًى ، كان
له من الأجرِ مثلُ أجورِ من تبِعه ، لا يُنقِصُ ذلك من أجورِهم شيئًا . ومن دعا
إلى ضلالةٍ ، كان عليه من الإثمِ مثلُ آثامِ من تبِعه، لا يُنقِصُ ذلك من آثامِهم
شيئا(صحیح مسلم:2674)
ترجمہ: جس نے کسی کو
ہدایت کی طرف بلایا تو اس کے لئے اتنا ہی اجروثواب ہے جتنا ہدایت کی اتباع کرنے
والے کو ہے، اس کے اجر میں سے ذرہ برابر کمی نہیں کی جائے گی اور جس نے کسی کو
گمراہی کی طرف بلایا تو اس کے لئے اتنا ہی گناہ ہے جتنا اس کی گمراہی کی پیروی
کرنے والے کے لئے ہے ، اس کے گناہ میں سے ذرہ برابر کمی نہیں کی جائے گی۔
بالخصوص الیاس قادری
اور بالعموم ان کے ماننے والے تمام لوگوں کو میرا یہ پیغام ہے کہ امت کو گمراہ
کرنے سے باز آجائیں، دین کے نام پر جہالت ، توحید کی جگہ شرک، سنت کی جگہ بدعت اور
حقیقت کی جگہ مصنوعی خواب وخیال بیان کرنا چھوڑدیں۔ اللہ کے سامنے ذرہ ذرہ کا حساب
دینا ہے ۔ آج لوگوں میں رسوا ہوجانے میں کوئی بات نہیں لیکن کل کی رسوائی بہت ذلت
آمیزہے ۔ اس وقت کوئی پیرطریقت کام نہیں آئے گا۔ اگر کام آئے گا تو اعمال صالحہ
۔اگر روپیہ پیسہ ہی کمانا ہے تو اسلام کو رسوا وبدنام کرکے کیوں ؟ قبروں کی تجارت
چھوڑیں ہزاروں راستے ہیں جن سے بآسانی پیسہ کمایاجاسکتا ہے گرپیسہ ہی زندگی کا
مقصد ٹھہرا ہے ۔ دنیا کی چمک دمک بہت تھوڑے دنوں کی ہے پھر وہی قبر کا اندھیرا
اوراس کے بعد کی سختیاں ہیں ۔ اس لئے دنیا کی بجائے آخرت کی فکر کریں اور اپنی
اصلاح کے ساتھ لوگوں میں آپ حضرات نے جو غلط عقائدونظریات پھیلائے ہیں ان کی بیخ
کنی کریں ۔ عقیدہ توحید ٹھیک کریں، جب تک عقائد میں اختلاف رہے گا مسلمان ایک جگہ
جمع نہیں ہوسکتے چاہے لاکھ کوشش کرلیں۔
ساتھ ساتھ میں اللہ
تعالی سے بالخصوص الیاس قادری کی ہدایت کے لئے دعا کرتا ہوں جس طرح اللہ کے رسول ﷺ
نے دعا کی ۔
اللَّهمَّ أعزَّ
الإسلامَ بأحبِّ هذينِ الرَّجُلَيْنِ إليكَ بأبي جَهْلٍ أو بعُمرَ بنِ الخطَّابِ
قالَ: وَكانَ أحبَّهما إليهِ عمرُ(صحيح الترمذي:3681)
اے اللہ! ان دونوں یعنی
ابوجہل اور عمربن خطاب میں سے جو تجھے محبوب ہو اس کے ذریعہ اسلام کو طاقت و قوت
عطا فرما,آپ ﷺ نے فرمایا: تو ان دونوں میں سے عمر اللہ کے محبوب نکلے۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔