ذبیحہ سے متعلق چند سوالات کے جواب
سوال (1) : اگر ذبح کرتے ہوئے بسم اللہ بھول جائے تو کیا وہ ذبیحہ حلال
ہے ؟
جواب : بعض علماء کہتے ہیں کہ اگر ذبح کے وقت بسم اللہ بھول جائے
تو بھولنے والا شخص گنہگار نہیں ہے مگر ذبیحہ حرام ہی رہے گا مگر اکثر اہل علم کا
موقف یہ ہے کہ بھول جانے سے کوئی حرج نہیں ذبیحہ حلال ہے اور یہی مذہب زیادہ قوی
ہے ، اللہ کا فرمان ہے :
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِيْنَآ اَوْ
اَخْطَاْنَا۔(البقرۃ: 286)
ترجمہ: اے ہمارے رب ہمیں نہ پکڑنا اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر
جائیں۔
سوال (2) : جان بوجھ کر ذبح کے وقت بسم اللہ نہ کہنے سے ذبیحہ حلال ہے
؟
جواب : جان بوجھ کر ذبح کرتے وقت بسم اللہ ، اللہ اکبر کہنا چھوڑدے
تو وہ ذبیحہ حلال نہیں ہے کیونکہ ذبح کے وقت اللہ کا نام لینا ضروری ہے ۔ اللہ کا
فرمان ہے :
وَلَا تَاْ کُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْکَرِاسْمُ اللہِ عَلَیْہِ
وَاِنَّہ لَفِسْقٌ(الانعام: ۱۲۱)
ترجمہ: اور جس پر اللہ کا نام نہ لیا جائے اسے نہ کھاؤ اور بے شک
یہ فسق ہے۔
سوال (3) : عام طور سے ذبح کرتے وقت نہیں لگتا ہے کہ قصاب نے اللہ کا
نام لیا ہوگا، آپس میں باتیں کرتے رہتے اور ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں, اس کا کیا
حکم ہے ؟
جواب : اللہ کا نام باتیں کرتے ہوئے بھی لیا جاسکتا ہے ، عام
خیال یہی ہے کہ مسلمان
آدمی جان بوجھ کر بسم اللہ کہنا نہیں ترک کرے گا پھر بھی اگرکسی قصاب سے متعلق شک
ہو کہ وہ ذبح کرتے وقت بسم اللہ کا اہتمام نہیں کرتا تو اس سے ضرور استفسارکریں
کیونکہ حلت و حرمت کا معاملہ ہے اور اسے اس کی حقیقت سے خوب آگاہ کریں ۔
سوال (4) : بے نمازی اورمسلمانوں میں شرک کرنے والے کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا کیسا ہے ؟
جواب : بے نمازی اورمسلمانوں میں سے شرک کرنے والے کے ذبیحہ کے
متعلق اختلاف ہے ۔ میری رائے یہ ہے کہ اگر دیندار مسلمان قصائی ہے تو اسی سے گوشت
خریدیں ورنہ جہاں ایسے قصاب نہ ہو وہاں بے نمازی اور مسلمانوں میں شرک کرنے والے
کا ذبیحہ کھایا جاسکتا ہے ۔ اس کی دلیل قرآن کی یہ آیت ہے :
الْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ وَطَعَامُ الَّذِينَ
أُوتُواْ الْكِتَابَ حِلٌّ لَّكُمْ [المائدة : 5]
ترجمہ: آج کے دن سے تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں حلال ہیں اور جنہیں
کتاب دی گئی ہے انکا کھانا بھی تمہارے لیے حلال ہے ۔
استدلال اس طرح سے ہے کہ جب اہل کتاب کا ذبیحہ حلال ہے جوکہ بلاشبہ
کافر ہے تو پھر وہ مسلمان جن کی معین طور پر تکفیر نہیں ہوئی ہے ان کا ذبیحہ بدرجہ
اولی کھاسکتے ہیں ۔
واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمد سلفی
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔