بلاگ کا تعارف

اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکرواحسان ہے کہ اس نے ہمیں دین اسلام جیسا مذہب عطا فرمایا۔ اس میں زندگی کے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔ الحمد للہ اس دین کی نعمت پہ بہت خوش اور راضی ہوں۔
میں کئی سالوں سے دعوت وتبلیغ کے میدان سے جڑا ہوا ہوں ، ابھی الحمد للہ سوشل میڈیا پہ بھی بہت کچھ لکھنے پڑھنے کا موقع ملا۔ لوگوں کے مشورہ سے اردو بلاگ بنایا اور شروع والی تحریر تو ضائع ہوگئی مگر بلاگ بنانے کے بعد اکثرتحریر اس میں کاپی کردیا تاکہ دوسروں کا فائدہ اٹھانا آسان ہوجائے ۔
ہم اپنے تمام مسلمان مردوخاتون سے اپیل کرتے ہیں کہ اس پرفتن دورمیں جہاں طرح طرح کی برائیاں پنپ رہی ہیں وہیں مسلکی اورگروہی عصبیت نے اسلام کو پھیلنے اورمسلمانوں کو اسلام پر صحیح طورسے عمل کرنے سے روک دیا ہے ۔ لہذا اختلاف وانتشارکے دورمیں دین ومذہب کے تئیں ہماری ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے اس لئے ہم قرآن وحدیث کو مطالعہ کرکے خودسے دین حنیف کو جاننے کی کوشش کریں ۔ یہ ویب سائٹ اردوجاننے والوں کے حق نہایت مفید ثابت ہوگا۔ اس کے سہارے وہ دین کے بہت سارے مسائل کو سمجھ سکتے ہیں اوردین پر اختلاف سے بچتے ہوئے عمل پیرا ہوسکتے ہیں ۔
آپ کا دینی بھائی
مقبول احمد بن عبد الخالق سلفی ؔ
اندھراٹھاری ضلع: مدھوبنی ِ بہار(847401)
ایمیل : islamiceducon@gmail.com

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔