Friday, September 6, 2013

تفسیراورحدیث کا اردو ترجمہ

اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکرواحسان ہے کہ اس نے ہمیں ایک نیک کام کرنے کا موقع عنایت کیا وہ یہ ہے کہ میں نے بڑی عرق ریزی سے مختلف ویب سائٹس کا سہارا لیکر احادیث کا اردو ترجمہ داؤنلوڈ کیا اور اسے ایک ویب لنک میں جمع کردیا ۔ نیزاس میں کتاب و سنت کی روشنی میں اہم مسائل بھی شامل کئے گئے ہیں ۔ گرچہ ہمیں ویب بنانے کا بھی ہنر نہیں تھا مگر نہ جانے کیوں قرآن و حدیث کے شوق اور نیک کام کے جذبے نے اس کام کو سکھادیا۔ ہم اپنے تمام مسلمان مردوخاتون سے اپیل کرتے ہیں کہ اس پرفتن دورمیں جہاں طرح طرح کی برائیاں پنپ رہی ہیں وہیں ملسکی اورگروہی عصبیت نے اسلام کو پھیلنے اورمسلمانوں کو اسلام پر صحیح طورسے عمل کرنے سے روک دیا ہے ۔ لہذا اختلاف وانتشارکے دورمیں دین ومذہب کے تئیں ہماری ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے اس لئے ہم قرآن وحدیث کو مطالعہ کرکے خودسے دین حنیف کو جاننے کی کوشش کریں ۔ یہ ویب سائٹ اردوجاننے والوں کے حق نہایت مفید ثابت ہوگا۔ اس کے سہارے وہ دین کو سمجھ سکتے ہیں اوردین پر اختلاف سے بچتے ہوئے عمل پیرا ہوسکتے ہیں ۔

اپیل کنندہ
مقبول احمد بن عبد الخالق سلفی ؔ
اندھراٹھاری ضلع: مدھوبنی ِ بہار(847401)
ایمیل : islamiceducon@gmail.com

مکمل تحریر >>

Wednesday, September 4, 2013

ذاتی ویب سائٹ

www.maquboolahmadsalafi.blogspot.com

مکمل تحریر >>