Saturday, February 6, 2016

سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھنے کی فضیلت

سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھنے کی فضیلت
=====================
مقبول احمد سلفی


سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھنے کی بڑی فضیلت آئی ہے ۔ چند احادیث ملاحظہ ہو۔

(1) تُفتَحُ أبوابُ الجنَّةِ يومَ الاثنينِ ، ويومَ الخميسِ ، فيُغفَرُ لِكُلِّ عبدٍ لا يشرِكُ باللَّهِ شيئًا ، إلَّا رجلًا كانت بينَهُ وبينَ أخيهِ شحناءُ ، فيُقالُ : أنظِروا هذَينِ حتَّى يصطلِحا ، أنظِروا هذَينِ حتَّى يصطلِحا ، أنظِروا هذَينِ حتَّى يصطلِحا (مسلم : 2565)
ترجمہ : حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:سوموار اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں ، اس روز ہراس بندے کی مغفرت کردی جاتی ہے جو شرک نہ کرتا ہو ، سوائے ان لوگوں کے جن کے درمیان کینہ یا نفرت ہو ، تو کہا جاتا ہے ان کو تب تک رہنے دو جب تک یہ صلح نہ کرلیں، ان کو تب تک رہنے دو جب تک یہ صلح نہ کرلیں،ان کو تب تک رہنے دو جب تک یہ صلح نہ کرلیں۔

(2) كانَ النَّبيُّ صلَّى اللَّهُ عليهِ وسلَّمَ يتحرَّى صومَ الاثنينِ والخَميسِ(صحيح الترمذي:745)
ترجمہ : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلى اللہ عليہ وسلم سوموار اور جمعرات كا روزہ ركھنے کے لئے اس دن کو تلاش کیا كرتے تھے۔

(3) أنَّ رسولُ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ سُئِلَ عن صومِ الاثنين ؟ فقال :فيه وُلدتُ وفيه أُنزِلَ عليَّ ۔(صحيح مسلم:1162)
ترجمہ : سیدنا ابو قتادہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے سوموار كے روزے كے متعلق دريافت كيا گيا تو انہوں نے فرمايا‏:اس دن ميرى پيدائش ہوئى، اور اسى دن مجھ پر وحى نازل ہوئى۔

(4) تُعرَضُ الأعمالُ يومَ الاثنينِ والخميسِ فأحبُّ أن يُعرَضَ عملي وأنا صائمٌ(صحيح الترمذي:747)
ترجمہ: حضرت ابو ہريرہ رضى اللہ عنہ بيان كرتے ہيں كہ نبی صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:سوموار اور جمعرات كو اعمال پيش كيے جاتے ہيں، میں پسند کرتا ہوں کہ میرا عمل پیش ہو تو میں روزے کی حالت میں رہوں۔

مذکورہ بالا صحیح احادیث کی روشنی میں چند باتیں معلوم ہوتی ہیں۔

٭ سوموار اور جمعرات کے روزے رکھنے کی چار وجوہات ہیں ۔
اولا: اس دن اللہ تعالی جنت کے دروازے کھولتا ہے اور اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے سوائے مشرک اور کینہ پرور کے ۔
ثانیا: اس دن نبی ﷺکی ولادت ہوئی ۔
ثالثا: یہی وہ دن ہے جب وحی کا آغاز ہوا۔
رابعا: اس دن نامہ اعمال اللہ سبحانہ و تعالی کے حضور پیش کئے جاتے ہیں ۔
٭چونکہ یہ ایام (سوموار-جمعرات) مغفرت کے ہیں اس لئے ان دنوں میں روزہ رکھا جائے اور ہرقسم کی برائی خصوصا کینہ سے دور رہاجائے ، اگر کسی سے نفرت ہو تو اس سے صلح و صفائی کرلی جائے ۔اس طرح یہ ایام نیک عملوں کا مجموعہ بن جائیں گے۔
٭ مسلمان ہوکر بھی جو لوگ شرک کرتے ہیں انہیں یہ روزہ کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا۔
٭نبی ﷺ سوموار اور جمعرات کا انتظار کیا کرتے تھے تاکہ ان دنوں میں رکھیں لہذا ہمیں بھی اس سنت کو زندہ کرنا چاہئے ۔


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔