Monday, November 9, 2015

چار رکعت سنت کیسے پڑھے ؟

چار رکعت سنت کیسے پڑھے ؟
===============

مقبول احمد سلفی

افضل یہی ہے کہ دن اور رات کی سنت و نفل دو دو رکعت کرکے پڑھے لیکن اگر کسی نے چار سنت اکٹھے پڑھا تو یہ بھی جائز ہے جیساکہ دلیل سے واضح ہے ۔
مسئلہ اس میں ہے کہ چار سنت کس طرح پڑھے ؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ ظہر کی نماز کی طرح چار ادا کرلے کفایت کرجائے مگر یہ بات واضح رہے کہ نبی ﷺ سے چار سنت کے مکمل وضاحت نہیں ملتی جس کی وجہ سے علماء میں اختلاف ہے کہ درمیان میں تشہد کیا جائے گا کہ نہیں ؟ تو اس معاملے میں وسعت ہے دونوں طریقوں سے نماز ادا کی جاسکتی ہے ۔
رہا قرآن پڑھنے کا تو چاروں رکعات میں بھی نبی ﷺ سے سورہ فاتحہ کے بعد قرآن پڑھنے کا ثبوت ملتا ہے ، اس لئے چاروں میں پڑھے .


واللہ اعلم

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔