Wednesday, February 18, 2015

سنت مؤکدہ کا بیان

سنت مؤکدہ کا بیان

دن اور رات میں فرائض کے ماسوا سنن مؤکدہ (یعنی وہ سنتیں جن کی تاکید وارد ہوئی ہے) کی تعداد بارہ ہے، فجر سے پہلے دو رکعت، ظہر سے پہلے چاررکعت، اور ظہر کے بعد دو رکعت، مغرب کے بعد دو رکعت اورعشا کے بعد دو رکعت اور وتر تین رکعت بھی پڑھ سکتے ہیں اور ایک رکعت بھی۔

سیدہ اُمّ حبیبہؓ فرماتی ہیں:
سمعت رسول اﷲﷺ یقول: «من صلّىٰ اثنتی عشرة رکعة في یوم ولیلة بُني له بهن بیت في الجنة» (صحیح مسلم:٧٢٨)
’’میں نے رسول اللہﷺ سے سنا كہ جو شخص دن اور رات میں ١٢ رکعات پڑھ لے، اُن کی وجہ سے اس کے لئے جنت میں ایک محل بنا دیا جاتا ہے۔‘‘

آپ ﷺنے فرمایا:
«من صلى في یوم ولیلة ثنتي عشرة رکعة بنی له بیت في الجنة أربعًا قبل الظهر ورکعتین بعدها ورکعتین بعد المغرب ورکعتین بعد العشاء ورکعتین قبل صلاة الغداة» (سنن ترمذی:٤١٥)
’’جس نے رات اور دن میں ١٢ رکعت (نوافل) ادا کیے، جنت میں اس کے لئے گھر بنا دیا جاتا ہے: چار رکعت قبل از ظہر ، دو بعد میں، دو رکعت مغرب کے بعد، دو عشاء کے بعد اور دو صبح کی نماز سے پہلے۔‘‘


اس کے علاوہ عصر سے پہلے چار رکعت پڑھنے کی روایت آئی ہے اور مغرب سے پہلے بھی دو رکعت پڑھنے کی دلیل ملتی ہے لیکن یہ سنت مؤکدہ میں شامل نہیں۔ سنت مؤکدہ یہی بارہ رکعات ہیں۔


واللہ اعلم 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کوئی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو مثبت انداز میں تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔